ایک سال میں سوئی ناردرن سسٹم سے ڈیڑھ ارب سے زیادہ کی گیس چوری کی گئی، اوگرا

اوگرا حکام کے مطابق ایک سال میں سوئی سدرن میں ڈومیسٹک صارفین کے گیس چوری کے 9 ہزار 47 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی نسبت سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی سی) میں گیس کی چوری دگنی ، ایک سال میں بڑی پائپ لائنوں سے 2 ارب 33 کروڑ 40 لاکھ روپے کی گیس چوری کی گئی۔

اوگرا کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن میں ڈومیسٹک صارفین کے گیس چوری کے ایک لاکھ 39 ہزار 589 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سوئی سدرن میں ڈومیسٹک صارفین کے گیس چوری کے 9 ہزار 47 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ سوئی ناردرن کے سسٹم سے ایک ارب 69 کروڑ 20 لاکھ روپے کی گیس چوری رپورٹ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

ایس ایس جی سی نے کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات جاری کردیں

اقوام متحدہ کی مالیاتی اداروں سے پاکستان کے قرضے ری شیڈول کرنے کی اپیل

اوگرا رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم سے 64 کروڑ 19 لاکھ روپے کی گیس چوری ہوئی ، یوں سوئی ناردرن میں گیس کی چوری سوئی سدرن کی نسبت دگنی سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں سوئی ناردرن میں گیس چوری کے ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی میں سوئی سدرن میں 16 ہزار 617 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ مالی سال میں سوئی ناردرن کے سسٹم سے ایک ارب 91 کروڑ مکعب فٹ گیس چوری ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم سے 92 کروڑ 33 لاکھ مکعب فٹ گیس چوری ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق گیس چوری کے واقعات میں کمرشل سیکٹر سرفہرست ہے۔ گھریلو صارفین کی جانب سے گیس چوری کے سب سے زیادہ واقعات ہوئے۔ سوئی ناردرن میں ڈومیسٹک صارفین کے گیس چوری کے ایک لاکھ 39 ہزار589 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سوئی سدرن میں ڈومیسٹک صارفین کے گیس چوری کے 9 ہزار 47 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سوئی ناردرن میں کمرشل سیکٹر کی گیس چوری کے 1 ہزار 484 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سوئی سدرن میں کمرشل سیکٹر کی جانب سے گیس چوری کے 258 کیس رپورٹ  ہوئے۔

رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوئی ناردرن میں سوئی سدرن کی نسبت نقصانات اور چوری کے کیسز دوگنا سے زیادہ ہیں۔

متعلقہ تحاریر