ڈالر مسلسل نویں روز بھی دباؤ کا شکار، انٹر بینک میں 224 روپے کا ہوگیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹر بینک میں ایک ڈالر 1 روپے 70 پیسے کم ہوکر 223 روپے 94 پیسے کا ہوگیا جبکہ 9 روز کے دوران ڈالر کی قدر میں 16 روپے 71 پیسے کی کمی واقع ہو چکی ہے

کرنسی مارکیٹ میں مسلسل نویں روز بھی ڈالرکی قدر میں کمی کا رجحان دیکھاگیا۔ آج انٹر بینک میں ایک ڈالر ایک روپے 70 پیسے سستا ہوکر 223 روپے 94 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ آج نویں روز بھی جاری رہا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی کرنسی کو بحران کا سامنا کرنے کے امکانات 50 فیصد سے تجاوز کر گئے

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹر بینک میں ایک ڈالر1 روپے 70 پیسے کم ہوکر223 روپے94 پیسے کا ہوگیا جبکہ 9 روز کے دوران ڈالر کی قدر میں 16 روپے 71 پیسے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن  کے مطابق  اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ۔اوپن مارکیٹ میں ڈیڑھ روپے   کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 227 روپے کی سطح پر آگیا  ہے ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے پاکستان کے قرضوں میں 1950 ارب روپے کی کمی آئے گی۔ توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں روپیہ مزید مضبوط ہوگا۔

متعلقہ تحاریر