یوٹیلیٹی اسٹورز کے ریٹ عام مارکیٹ کے برابر، عوام جائیں تو کہاں جائیں

یوٹیلیٹی اسٹورز مالکان نے وزیراعطب پیکج ختم ہونے پر اشیائے خورونوش کی قیمتیں عام مارکیٹ کے برابر کردی ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ریٹ اوپن مارکیٹ کے برابر آگئے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکچ کے تحت بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات نمایاں ، عوام کے لیے ریلیف ختم کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز اور اوپن مارکیٹ میں ضروری اشیاء کی قیمتوں کا فرق بڑی حد تک کم ہو گیا ہے۔

نیوز 360 کو ملنے والی ریٹ لسٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ سے چینی کے فی کلو کا فرق صرف3.93 روپے رہ گیا۔

اضافے سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 23 روپے 15 پیسے فی کلو سستی تھی۔  دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ سے فی کلو گھی کا فرق 35.04 روپے رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب کا اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور

احسن اقبال نے ڈالر اکاؤنٹس فریز کرنے کے ممکنہ اقدام کو مسترد کردیا

اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ سے فی کلو گھی  110.04 روپے سستا تھا۔

ریٹ لسٹ کی دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹور ز پر آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت کا فرق 401.62 روپے رہ گیا۔  اضافے سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو تھیلا اوپن مارکیٹ سے818.80روپے سستا تھا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر یکم جنوری 2023سے بنیادی اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئی تھیں۔ قیمتوں میں اضافے سے بی آئی ایس پی مستحقین کو استثنیٰ دیا گیا۔ وزیر اعظم پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرفی کلو چینی19 روپے مہنگی کی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 75 روپے کا اضافہ کیا گیا ۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 496 روپے مہنگا کیا گیا۔

اشیائے ضروریہ کا چارٹ 1

اشیائے ضروریہ کا چارٹ 1

عوام کا شکوہ ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا سامان معیاری نہیں ہے اور ایسے میں اب اس کے ریٹ بھی اوپن مارکیٹ کے برابر آگئے ہیں کیونکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 بنیادی اشیا کو صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین تک محدود کردیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر