زندگی میں کبھی روپے کو ڈالر کے مقابلے میں مضبوط نہیں دیکھا، فرحان سعید

ہم اس صورتحال  سے کیسے نکلیں گے؟کوئی بھی اس بارے میں سنجیدہ نہیں ہے کہ ہم کہاں ہیں، کیا ہم نے امید کھو دی ہے؟گلوکار و اداکار

اداکار فرحان سعید نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیاستدانوں کو تنقید کانشانہ بنایا ہے۔

ملک کی تباہ حال معاشی صورتحال نے ہر شعبے سے وابستہ افراد کوپریشانی میں مبتلا کررکھا ہے۔فنکار بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی قدر سے شدید پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد ہائیکورٹ ہتک آمیز مواد ہٹانے کا اختیار ختم کرچکی، پی ٹی اے

نادیہ خان نے خواتین کی مالی خودمختاری کو بھی طلاقیں بڑھنے کی وجہ قراردیدیا

 

اداکار فرحان سعید نےاپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ہم اس صورتحال  سے کیسے نکلیں گے؟ کیونکہ میں نے سب سے ہوش سنبھالا ہے کبھی ڈالر کے مقابلےمیں روپے کو مضبوط ہوتے نہیں دیکھا۔

فرحان سعید نے مزید لکھاکہ اس صورتحال کے باوجود ہم یہ پارٹی ہیں یا وہ پارٹی ہیں لیکن پاکستان نہیں  ہیں۔انہوں نے  کہا کہ کوئی بھی اس بارے میں سنجیدہ نہیں ہے کہ ہم کہاں ہیں، کیا ہم نے امید کھو دی ہے؟

متعلقہ تحاریر