پریانکا چوپڑا اور نک جونس بالآخر بیٹی مالتی میری کو دنیا کے سامنے لے آئے
30 جنوری کو امریکی گلوکارنک جونس اور ان کے دو بھائیوں کو ہالی وڈ واک آف فیم کے اعزاز سے نوازا گیا جس کی تقریب میں پریانکا اور ان کی بیٹی توجہ کا مرکز بنی رہیں
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس بالآخر اپنی بیٹی مالتی میری کو دنیا کے سامنے لے آئے۔
انڈو امریکن جوڑاگزشتہ سال جنوری میں سروگیسی کے ذریعے پیدا ہونے والی اپنی بیٹی مالتی میری کواب تک دنیا کے سامنے نہیں لایا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
پریانکا چوپڑا اور بیٹی کی ووگ میگزین کے سرورق پر رونمائی
سابق مس بارباڈوس کا پریانکا چوپڑا کو دھاندلی سے ملکہ حسن بنانے کا الزام
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 30 جنوری کو امریکی گلوکارنک جونس اور ان کے دو بھائیوں کو ہالی وڈ واک آف فیم کے اعزاز سے نوازا گیا جس کی تقریب میں پریانکا اور ان کی بیٹی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
View this post on Instagram
اس حوالے سے پریانکا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کو ملنے والے اعزاز پر مبارکباد دی۔
بھارتی اخبار دہلی ٹائمز کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پریانکا چوپڑا اور مالتی میری کی تصاویر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ کئی صارفین نے مالتی میری کو اپنے والد کی ہوبہونقل اور ان کا فی میل ورژن قرار دیا۔ایک صارف نے طنزیہ تبصرے میں لکھاکہ آج تو انڈیا میں عام تعطیل ہونی چاہیے۔
View this post on Instagram
صارفین نے بچی کو درست انداز میں نہ پکڑنے پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ایک صارف نے لکھاکہ اداکارہ نے بچی کو اشیا کی طرح کیوں اٹھارکھا ہے ؟ایک اور صارف نے لکھاکہ یہ تو بچی کو اٹھانا تک نہیں جانتی۔