کراچی: نبیل قریشی کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہجوم کا حملہ، لوٹ مار

اداکارہ حرا، اداکار مانی، سینئر اداکارہ گل رعنا اور دیگر عملہ جمشید کوارٹرز میں عکس بندی میں مصروف تھا، مسلح افراد نے حملہ کرکے خواتین کو ہراسانی کا نشانہ بنایا، موبائل فون اور آلات لوٹ لیے، مقدمہ درج، 3 ملزم گرفتار

کراچی میں جمشید کوارٹرز میں  ہدایت کار نبیل قریشی کے ڈرامے  کی عکس بندی کے دوران مبینہ طور پر سیکڑوں افراد نے مکان پر حملہ کردیا اور موبائل فونز اور قیمتی آلات لوٹ لیے۔

معروف اداکارہ حرامانی،اداکار مانی،سینئر اداکارہ گل رعنا بھی سیٹ پر موجود تھے۔فنکاروں کو اپنی جان بچانے کیلیے کمرے میں محصور ہونا پڑا۔پولیس اور رینجرز  نے موقع پر فنکاروں اور عملے کو ریسکیو کیا۔

یہ بھی پڑھیے

شہزاد رائے  نے دفاتر کو پیپر لیس بنانے کے حکومتی دعوے کا پول کھول دیا

علی ظفر نے اہلیہ کو مکھن لگانے کیلیے 19 سال کی عمر میں کون سا گیت لکھا تھا؟

 

ہدایت کارنبیل قریشی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئےاداکار مانی، اداکارہ حرا مانی اور اداکارہ گلِ رعنا کو مخاطب کرتے ہوئے  لکھاکہ”ہم پر پی آئی بی کالونی/جمشید کواٹر مارٹن روڈ میں شوٹنگ کے دوران حملہ کیا گیا، وہ سیکڑوں لوگ  گھر میں گھس گئے،  انہوں نے  خواتین/اداکاراؤں کو ہراساں  کیا، عملے سے بدتمیزی  کی، موبائل فونز ، سامان چوری کرتے ہیں“۔

انہوں بتایا کہ”ہم یہاں پی آئی بی تھانے میں بیٹھے ہیں، ایمانداری سے کہوں تو کراچی میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، وہ اسلحے سے لیس تھے، انہوں نے موبائل اور  پرس چوری کیے،انہوں  نے خواتین کی پرواہ نہیں کی، ان پر ہاتھ اٹھائے“۔

نبیل قریشی نے کہاکہ”ہم چاہتے ہیں کہ سندھ پولیس اورسندھ رینجرز ان لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لیں اور اس  معاملے کو  مثال بنائیں۔انہوں نے مانی اور حرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ  ”میں اپنے برادری کے تمام اداکاروں اور  پروڈیوسرز سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم میں سے کسی کے ساتھ ایسا دوبارہ نہ ہو“۔

اداکارہ حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واقعے  پر ردعمل دیتے ہوئے لکھاکہ”آج انتہائی بدقسمت واقعے کا مشاہدہ ہوا اورمیں امید اور دعاکرتی ہوں کہ کسی کےساتھ بھی زندگی میں ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنے ٹیم ممبرز کا شکریہ اداکر کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے آخر وقت تک بدمعاشوں کا مقابلہ کیا اور ہماری حفاظت کو یقینی بنایااور اس وقت اسپتال میں انتہائی بری حالت میں ہیں۔اداکارہ نے زخمی ٹیم ممبرز کی جلدصحتیابی کیلیے دعا کی درخواست بھی کی۔

ہدایت کار نبیل قریشی اور ان کی ٹیم کے ساتھ پیش آئے واقعے پر شوبز انڈسٹری نےشدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹ  میں لکھاکہ”مجھے اس پر یقین نہیں آرہا،اس کا ذمے دار کون ہے، اس کا جواب دہ ہے“۔

ماہرہ خان کے تبصرے پر جواب دیتے ہوئے نبیل قریشی نے لکھاکہ”مجھے اب بھی اس پر یقین نہیں آرہا، میں ابھی تک صدمے میں ہوں کہ ہمارے 6/7 سال کے بچے تھے اور حرا دروازے کے اندر سے ان سے خیال کرنے کی درخواست کرتی رہیں کہ وہ سن نہیں رہے تھے، انہوں نے دروازہ توڑ دیا! یہ بہت پریشان کن ہے“۔

اداکارہ  سجل علی نے کہا کہ”میں امید کرتی ہوں کہ آپ سب محفوظ ہوں گے، لیکن یہ بھیانک ہے،ان مجرموں کیخلاف حکام کی جانب سے سخت کارروائی ہونی چاہیے“۔

اداکار ہارون شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”یہ مستقبل کی چھوٹی سی جھلک ہے، خاص طور پر کھلی جگہوں پر شوٹنگ کے دوران میں نے محسوس کیا ہے کہ ہم لٹیروں  کیلیے بطخ بنے بیٹھے ہیں“۔

 ہدایت کار فرقان صدیقی نے نبیل قریشی جائے وقوعہ کے بارے میں استفسار کیا جس پر نبیل قریشی نے بتایا کہ”  یہ واقعہ جمشید  کوارٹرز میں نوری بابا کے مزار کے عقب میں واقع ہے“۔

فرقان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ”کراچی میں جمشید کوارٹرز پولیس اسٹیشن کی حدود میں فنکاروں اور عملے  پر حملہ کیا گیا۔ حملہ آور پڑوسی تھےجن میں سے 3 کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ایف آئی آر درج ہوچکی ہے“۔

انہوں نے مرتضیٰ وہاب کو  مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ”یہ ہماری برادری کیلیے بڑی تشویش کا باعث ہے،امید ہے کہ ان سے سختی سے نمٹا جائے گا“۔

متعلقہ تحاریر