ہم نیٹ ورک کو داڑھی ، ٹوپی اور شلوار قمیض کو دہشتگردی سے جوڑنا مہنگا پڑگیا

ڈراما سیریل ’یونہی‘ میں امریکا سے آنے والی مایا علی کو ایئرپورٹ پر شلوار قمیض اور ٹوپی میں ملبوس بلال اشرف کو دیکھ کر انہیں دہشتگرد قرار دیدتی ہیں۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں ٹرینڈسیٹر کا درجہ رکھنے والے ہم ٹی وی نیٹ ورک نے غیر ذمے داری کی انتہا کردی۔

مومنہ درید پروڈکشن کے تحت بننے والے نئے ڈرامہ سیریل میں ڈاڑھی، ٹوپی اور شلوار قمیض کو دہشت گردی سے جوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیے

سی پرائم کا کراچی میں شوٹنگ کے دوران اپنی ٹیم پر حملے پر اظہار افسوس

سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان گیس کا بل دیکھ کر بلبلا اٹھے

ناظرین مومنہ درید کی  پیشکش نئی ہم ٹی وی ڈرامہ سیریل’یونہی‘کو دیکھنے کے لیے بہت پرجوش تھےکیونکہ اس میں پہلی مرتبہ اداکارہ مایا علی اور اداکار بلال اشرف مرکزی کرداروں میں آرہے ہیں۔

 تاہم  ڈرامے کی پہلی قسط  نے ہی نیا تنازع کھڑا کردیا  ہے  جس میں دکھایا گیا ہے کہ  امریکا سے واپس آنے والی مایا علی’کم‘ ایئرپورٹ پر ڈرائیور کے روپ میں کھڑے  ’داؤد ‘عرف بلال اشرف کو دہشت گرد قرار دے دیتی ہیں  کیونکہ  وہ ڈاڑھی کے ساتھ ٹوپی اور شلوار قمیض میں ملبوس ہوتے ہیں۔

ڈرامے کی پہلی قسط کا یہ کلب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے تاہم ناقدین نے اس پر ملا جلاردعمل دیا ہے۔کچھ ناقدین نے  ہم ٹی وی پر اسلام اور پاکستان کا غلط تشخص پیش کرنے کا الزام عائد کیا ہے تاہم کچھ ناظرین کا کہنا ہے کہ اس منظر کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ باہر سے آنے والے پاکستانیوں کو حلیے کی بنیاد پر جانچتے ہیں تاہم پاکستانی حقیقت میں مختلف ہوتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر