فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز ”برزخ“ فرانس میں عالمی پریمیئر کیلیے منتخب

عاصم عباسی کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز برزخ آئندہ ماہ منعقد ہونے والے مینیا فیسٹیول میں نمائش کیلیے منتخب  کی جانے والی واحد جنوبی ایشیائی سیریز ہے

پاکستانی سپر اسٹار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی جوڑی سپر ہٹ ڈرامہ سیریل”زندگی گلزار ہے“کے بعد ایک مرتبہ پھر چھوٹی اسکرین پر جلوے بکھیرنے جارہی ہے۔

فواد خان اور صنم سعید کی  اداکاری پر مشتمل  بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی 5    کی سیریز”برزخ“فرنس میں منعقد مینیا فیسٹیول میں عالمی پریمیئر کیلیے منتخب کرلی  گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ خان  اور فواد خان کی فلم نیلوفر کب سنیما گھروں کی زینت بنے گی؟

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر سے ایک کروڑ ڈالر کمالیے

عاصم عباسی کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز برزخ آئندہ ماہ 17 سے 24مارچ تک  فرانس میں منعقد ہونے والے مینیا فیسٹیول میں  نمائش کیلیے منتخب  کی جانے والی واحد جنوبی ایشیائی سیریز ہے۔

  ویب سیریز کو بین الاقوامی پینوراما لائن اپ کے حصے کے طور پر دکھایا جائے گا جو 12 عنوانات پر مشتمل مسابقتی سیکشن ہے۔ برزخ کو بہترین سیریز، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار (خاتون)، بہترین اداکار (مرد) کے ساتھ ساتھ اسٹوڈنٹ جیوری ایوارڈ اور آڈینس ایوارڈ کیلیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

عاصم عباسی کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ شو جادوئی حقیقت پسندی اور مافوق الفطرت تصورات کا امتزاج ہے اور اس میں فواد خان کو  تنہا والد کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے  جو دلکش لیکن  احساس ندامت میں ڈوبا ہوا ہے  ۔ صنم سعید ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کر رہیں  جو دوسری دنیا کے رازوں کو جانتی ہیں اور  اسے ٹھیک کرنے اور سب کو اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کرتی  ہیں۔اس ویب سیریز کی عکس بندی شمالی علاقہ جات کی وادی ہنزہ میں کی گئی ہے ۔

متعلقہ تحاریر