کیارا ایڈوانی اور سدھارت ملہوترا کی شادی کی خوبصورت وڈیو وائرل
وڈیو میں دلہن کیارا ایڈوانی کوپھولوں کی چادر کے سائے میں تاریخی سوریا گڑھ پیلس میں بنائے گئے منڈپ میں فلمی انداز میں داخل ہوتے جبکہ سدھارت کو دلہن کا انتظار کرتے دکھایا گیا ہے۔
بالی ووڈ کی نوبیاہتا جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارت ملہوترا نے اپنی شادی کی پہلی وڈیو جاری کردی۔
بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر کے عالیشان سوریا گڑھ پیلس میں منعقدہ تقریب میں دلہن کو شادی کے منڈپ میں فلمی انداز میں رقص کرکے داخل ہوتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کیارا ایڈوانی اور سدھارت ملہوترا شادی کے بندھن میں بندھ گئے
شاداب خان دلہن بیاہ لائے، ولیمے میں بابر اعظم سمیت کھلاڑیوں کی شرکت
اس سے قبل کیارا اور سدھارت نے شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں جنہوں نے مقبولیت میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تصاویر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
View this post on Instagram
نوبیاہتا جوڑے نے شادی کی وڈیو مشترکہ طور پرانسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے اور کیپشن میں شادی کی تاریخ 7 فروری 2023 درج کی گئی ہے۔
وڈیو میں دلہن کیارا ایڈوانی کوپھولوں کی چادر کے سائے میں تاریخی سوریا گڑھ پیلس میں بنائے گئے منڈپ میں فلمی انداز میں داخل ہوتے جبکہ سدھارت کو دلہن کا انتظار کرتے دکھایا گیا ہے۔
7.02.2023 🙏🏼❤️♾️ pic.twitter.com/yFoLhNU0aF
— Sidharth Malhotra (@SidMalhotra) February 10, 2023
وڈیو کے پس منظر سدھارت اور کیارا کی فلم شیر شاہ کا گانا”رانجھا“بج رہا ہے جس پر کیارا ایڈوانی رقص کرتے ہوئے اپنے دلہا کی سمت بڑھتی ہیں اور ان کے لباس کی تعریف کرتی ہیں۔
وڈیو میں دلہا دلہن کو ایک دوسرے کے گلے میں مالائیں ڈالتے اور بوسہ کرنے کے بعد مہمانوں کی جانب ہاتھ ہلاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔