ہارون شاہد کو شامی مسلمانوں کی تکالیف دیکھ کر اپنے ملک کی فکر لاحق ہوگئی
دعا کریں کہ ہم کبھی بھی اپنے شامی بھائیوں اور بہنوں کی طرح بے بس نہ ہوں! اپنے ملک کے لیے لڑیں، اپنے خدشات کا اظہار کریں اور بہت دیر ہونے سے پہلے باہر نکلیں، اداکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارو گلوکار ہارون شاہد کو زلزلہ زدہ شامی مسلمانوں کی تکالیف دیکھ کر اپنے ملک کے مستقبل کی فکر لاحق ہوگئی۔
اداکار نے زلزلہ زدہ شامی خاتون کی وڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ دنیا سے مدد نہ کرنے کا شکوہ کررہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
آمنہ الیاس بھی عدنان صدیقی اور شائستہ لودھی کے نقش قدم پر چل پڑیں
سابق شوہر نے ٹھنڈا کھانا دینے پر سر پر فرائی پین دے مارا تھا، کومل رضوی
اداکار نے شامی خاتون کی وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ زلزلہ زدہ شامی مسلمانوں کی مدد نہ کرنے اور انہیں بے سہارا چھوڑنے پر عالمی برادری پر تنقید کررہی تھیں۔
Listen to her and pray that we never end up as helpless as our Syrian brothers and sisters! Fight for your country, voice your concerns and step out before its too late. We’ll be worse off than any of these countries because of our massive population! Wake up! https://t.co/Rnv0PImTcB
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) February 11, 2023
اداکار ہارون شاہد نے وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ”اس کی بات سنیں اور دعا کریں کہ ہم کبھی بھی اپنے شامی بھائیوں اور بہنوں کی طرح بے بس نہ ہوں! اپنے ملک کے لیے لڑیں، اپنے خدشات کا اظہار کریں اور بہت دیر ہونے سے پہلے باہر نکلیں۔ ہماری بڑی آبادی کی وجہ سے ہم ان ممالک میں سے کسی سے بھی بدتر ہوں گے! اٹھو! “۔









