راکھی ساونت شادی شدہ جوڑوں کو دیکھ کرکیسا محسوس کرنے لگی ہیں؟
کسی بھی شادی کو دیکھ کر مجھے گھن آتی ہے،کسی بھی لوو برڈز کو دیکھتی ہوں تو رو پڑتی ہوں،14فروری آرہی ہے، میرا دل رو رہا ہے، اداکارہ
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت شوہر کی دھوکہ دہی کے بعد ان دنوں شدیدصدمے کی کیفیت میں مبتلا ہیں ۔
شوہر کی بے وفائی کا شکار راکھی ساونت دوسروں کو خوش دیکھ کر دکھی ہوجاتی ہیں اورآنے والے ویلنٹائنز ڈے کے حوالے نے بھی انہیں دکھی کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
راکھی کا شوہر عادل درانی پر دھوکہ دہی کا الزام
شادی کیلیے اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ گرفتار
ادکارہ راکھی ساونت نے گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ”کسی بھی شادی کو دیکھ کر مجھے گھن آتی ہے،کسی بھی لوو برڈز(پیار کرنے والوں) کو دیکھتی ہوں تو رو پڑتی ہوں،14فروری آرہی ہے، میرا دل رو رہا ہے“۔
View this post on Instagram
راکھی ساونت نے ایک اور وڈیو میں شوہر عادل خان کا اصل روپ سامنے لانے پر اپنی والدہ اور خدا کاشکریہ بھی ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ”میں اپنی ماں کا شکریہ اداکرتی ہوں کہ وہ اور خداعادل کا اصل روپ میرے سامنے لائے، ساری دنیا مجھے کیا کیا کہتی تھی، میرا وکیل میرا خدا ہے، میرا کیس وہ لڑے گا“۔
#RakhiSawant breaks down in front of the papz while talking about her mom and #AdilKhan!
.#zoomtv #zoompapz #rakhisawant #bollywood pic.twitter.com/uQdwDa6LD7— @zoomtv (@ZoomTV) February 12, 2023
قبل ازیں اداکارہ نے اپنے شوہر سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم واپس مانگ لی۔سوشل میڈیا میں وائرل وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ راکھی ساونت اپنے شوہر سے ڈیڑھ کروڑ روپے واپس مانگ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
عادل خان نے کہا کہ انہوں نے رقم سے سرمایہ کاری کررکھی ہے اور وہ 4 ماہ کے اندر منافع کے ساتھ رقم واپس کردیں گے۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں منافع نہیں اپنی رقم واپس چاہیے۔