اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی سفید ملبوسات کی برانڈ لانچ کردی

اگر مجھے ساری زندگی ایک چیز پہننی ہے تو میں سفید رنگ کے کرتہ شلوار کا انتخاب کروں گی، اداکارہ

اداکارہ ماہرہ خان نے سفید لباس سے اپنی محبت کو فیشن میں تبدیل کرتے ہوئے اپنی ملبوسات کی برانڈ “MbyMahira”لانچ کردی۔

اداکارہ کی جانب سے متعارف کرائی گئی برانڈ صرف سفید ملبوسات پر مشتمل ہے جس کی وہ خود بھی بہت شوقین ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اردو ادب ایک ہفتے میں دوسرے  محسن سے محروم ہوگیا، ضیا محی الدین چل بسے

آمنہ الیاس بھی عدنان صدیقی اور شائستہ لودھی کے نقش قدم پر چل پڑیں

ماہرہ نے اپنے لباس کی لائن لانچ کرنے سے پہلے کہاکہ”اگر مجھے ساری زندگی ایک چیز پہننی ہے تو میں سفید رنگ کے کرتہ شلوار کا انتخاب کروں گی“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by M by Mahira (@mbymahira)

اداکارہ نے ملبوسات کے پہلے مجموعے کو اپنی نانی”رضیہ“کا نام دیا ہے۔انہوں نے لکھاکہ”ان کا پلنگ نرگس کی خوشبوسے مہکتا رہتا تھا،ان کی کتابیں ان کی الماریوں کو بھرا اور ان کی روح کو سیر رکھتی تھیں،ان کی چوڑیوں کی آواز ،کبھی کبھی نرم ، ہمیشہ میٹھی لگتی تھی“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اداکارہ نے مزید بتایا کہ”میں اپنی نانی کے بہت قریب تھی اور ہمیشہ ان کے لازوال توازن، دلکشی اور خوبصورتی سے بہت متاثر تھی“۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی برانڈ کی تشہیری وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ” میں بہت کچھ کہنا چاہتی ہوں، آپ سب کو اس چھوٹے سے مجموعے کے طویل سفر میں لے جاؤں لیکن فی الحال جو مناسب معلوم ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ میں اسے کسی ایسے شخص کے نام کردوں جو اس سے تعلق رکھتا ہے  “۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اداکارہ نے اپنی دوست ماہا رضوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ”میری پیاری پیاری ماہا، مجھے یاد ہے کہ ہم تینوں ایک کمرے میں بیٹھے میشن کے بارے میں بات کر رہے تھے، خیالات پر ، ہم کیا کریں گے، کیا نہیں کریں گے،جوش، گھبراہٹ، تفریح، محنت،پھر ہم کچھ کرنا چاہتے ہیں ہم دونوں نے سوچا کہ ہم بہت اچھے ہوں گے  اور محسوس کیا کہ شاید ابھی وقت نہیں ہے اور اس کے بجائے ایم کے ساتھ آ رہی ہوں۔ میں  نے تمہیں  بتایا تھا  کہ میرا پہلا مجموعہ یا تو صرف سفید کرتوں پر مشتمل ہوگا یا   صرف ساڑھیوں پر ۔ اور پھر تم نے کہا ہاں ، ہاں ، ہاں ۔   میشن کی طرح یہ جتنا میرا ہے اتنا ہی تمہارا ہے“۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے اختتام  میں ماہارضوی کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ تحاریر