سجل علی کی ایما تھامپسن کیساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑوں کی وڈیو وائرل
سجل علی کی پہلی برطانوی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘24فروری کو برطانیہ بھر میں ریلیز ہونے جارہی ہے، سجل علی پریمیئر کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود ہیں

جمائماگولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ کے ذریعے برطانوی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے فلم کے برطانوی پریمیئر کےموقع پر برطانوی اداکارہ ایما تھامپسن کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ہیں۔
واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بیٹے میری فلم دیکھ کر رودیے، بولے ماں ہمیں آپ پر فخر ہے، جمائما گولڈ اسمتھ
جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم نے روم فلم فیسٹیول میں بہترین مزاح کا ایوارڈ جیت لیا
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں اداکارہ سجل علی کو سینئر برطانوی اداکارہ کےساتھ دیسی ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Sajal Aly dancing to the desi dhol beats with Emma Thompson at the UK premiere of What’s Love Got To Do With It 🤩 #SajalAly #EmmaThompson (📸 @iHaroonRashid ) pic.twitter.com/3wyFErHwCa
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) February 14, 2023
فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ برطانوی جنوبی ایشیائی رومانوی مزاحیہ ڈرامہ ہے جس میں سجل علی کے علاوہ للی جیمز ،ایما تھامسن، شہزاد لطیف، راب برائیڈن، شبانہ اعظمی، عاصم چوہدری اور جیف مرزا شامل ہیں۔
برطانوی مصنفہ اور فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘24فروری کو برطانیہ بھر میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔اداکارہ سجل علی اسی سلسلے میں برطانیہ میں موجود ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ برس ستمبر میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر فلم کا عالمی پریمیئر منعقد کیا گیا تھا جبکہ اکتوبر 2022 میں روم فلم فیسٹیول میں فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ نے بہترین کامیڈی کا ایوارڈ جیتا تھا۔









