سوارا بھاسکر کی شادی قانونی ہے اسلامی نہیں، اسلامی اسکالر کے ٹویٹ نے تنازعہ کھڑا دیا

اسلامی اسکالر یاسر ندیم الواجدی اور آر جے صائمہ نے ٹویٹر پر فہد احمد سے سوارا بھاسکر کی شادی کو لے کر ایک دوسرے پر تنقید کی ہے۔

شکاگو میں مقیم اسلامی اسکالر یاسر ندیم الواجدی نے بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کی سماج وادی پارٹی کے رہنما فہد احمد کے ساتھ شادی پر سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کیا ہے جس کے بعد نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے یاسر ندیم الواجدی نے لکھا ہے کہ”اگر سوارا بھاسکر مسلمان نہیں ہے اور اس کا ‘شوہر’ مسلمان ہے تو یہ شادی اسلامی طور پر درست نہیں ہے۔ اللہ کہتا ہے کہ مشرک عورتوں سے اس وقت تک شادی نہ کرو جب تک کہ وہ ایمان نہ لے آئیں۔”

یہ بھی پڑھیے

نادیہ خان نے بائیکاٹ کے باوجود نادر علی کے شو میں آنے کی وجہ بتادی

اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان کا کوک اسٹوڈیو تامل کا گانا ”ساگاواسی“ وائرل

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "اگر وہ صرف شادی کی خاطر اسلام قبول کرتی ہے تو اللہ کو یہ بھی قبول نہیں ہے۔”

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل سوارا بھاسکر نے اپنے ایک پرانے ٹوئٹ میں اپنے موجودہ شوہر فہد احمد کو ‘بھائی’ کہا تھا۔

دوسری جانب مشہور آر جے صائمہ نے سوارا بھاسکر اور فہد احمد کی شادی کا دفاع کرتے ہوئے عالم دین یاسر ندیم الواجدی کی رائے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

آر جے صائمہ نے لکھا ہے کہ "آپ کا قرآن کا حوالہ درست تھا لیکن آپ نے ایک غیرمقبول مشورہ دیا ہے۔ کیا سوارا یا فہد نے آپ سے پوچھا تھا؟ ہمیں اپنے آپ کو دوسروں پر مسلط کرنا چھوڑ دینا چاہیے اور لوگوں کو رہنے دینا چاہیے، اللہ آپ سے نہیں پوچھے گا۔ ‘نیت’ اسلام کا ستون ہے اور آپ کا ظاہر قابل اعتراض ہے۔ یہ اسلام نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ کو اس کا احساس ہو گا۔”

Islamic scholar Yasir Nadeem-ul-Wajdi, actress Swara Bhaskar, Samajwadi Party leader Fahad Ahmed

اسلامی اسکالر ڈاکٹر یاسر ندیم الواجدی نے صائمہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "میری ٹویٹس ذاتی پسند کے بارے میں نہیں تھیں، وہ گناہوں کو معمول پر لانے کے بارے میں تھیں۔ آپ تسلیم کرتی ہیں کہ میرا قرآن کا حوالہ درست تھا، اس لیے یہ شادی ایک گناہ ہے جوکہ سرعام سرزد ہواہے۔”

آر جے صائمہ نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ "اور آپ کون ہیں؟ کسی کو اللہ نے دوسروں کا فیصلہ کرنے کے لیے نامزد کیا ہے؟ ہم اللہ کے سامنے جوابدہ ہیں اور صرف اللہ کے سامنے، ہر ایک کی اپنی اپنی مرضی ہے۔ جب تک کوئی آپ سے رائے نہ پوچھے، اپنے آپ پر قائم رہو، اور ایک اچھے مسلمان بنیں۔”

ڈاکٹر یاسر ندیم الواجدی نے صائمہ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ "میں ایک ایسا شخص ہوں جس سے آپ جیسے لبرل سب سے زیادہ نفرت کرتے ہیں۔ میں ایک ایسا شخص ہوں جو اکثر آپ جیسے لوگوں کے ذریعہ اسلام کی غلط تشریح کو بے نقاب کرتا ہوں۔ میں ایک ایسا شخص ہوں جو اس وقت بات کرے گا جب آر جے جیسے لوگ اسلام کی تشریح شروع کرتے ہیں۔ آپ اپنے آپ کو تفریح تک محدود رکھیں۔ کاروبار اور اسلام کو ماہرین کے لیے چھوڑ دیں۔”

ڈاکٹر یاسر نے مزید لکھا ہے کہ "سوارا بھاسکر کی شادی قانونی تو ہوسکتی ہے لیکن غیر اسلامی ہے۔ یہ شادی ہمارے لیے ایک موقع ہے کہ ہم اپنے ساتھی مسلمانوں کو یہ یاد دلائیں کہ اس کی حرام کردہ چیزوں کو معمول بنانا چھوڑ دیں۔ قرآن واضح ہے، ایک مسلمان مرد کے لیے بت پرست عورت سے شادی کرنا جائز نہیں ہے۔ مفت انتخاب اتنا مفت بھی نہیں ہے۔”

متعلقہ تحاریر