اداکارہ شگفتہ اعجاز نے نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنالیا، پرانا اکاؤنٹ بحال نہ ہوسکا
میرا مرکزی اکاؤنٹ جو مہینوں سے ہیک اور میری پہنچ سےدور ہے ، میں ابھی تک اسے بحال نہیں کرواسکی ہوں، نئے اکاؤنٹ کو فالو کریں، اداکارہ
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کئی ماہ بعد بھی بحال نہیں ہوسکا۔
اداکارہ نے اپنے پرستاروں کو پرانے اکاؤنٹ کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنالیا۔
یہ بھی پڑھیے
عائشہ عمر کی شعیب ملک کے ساتھ اسکینڈلائز کرنے والوں کو پھر شٹ اپ کال
ایک اور معروف اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑدی
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ”میرا مرکزی اکاؤنٹ جو مہینوں سے ہیک اور میری پہنچ سےدور ہے ، میں ابھی تک اسے بحال نہیں کرواسکی ہوں“۔
My main account which hacked & out of my reach from months & still I have not been able to recover it. Hacker continuously tweeting from that account. Please beware & follow this account. Thanks!@fawadchaudhry @zartajgulwazir @SdqJaan @FarooquiJameel @sabine_kayani @fulltosspk pic.twitter.com/73LmDLKYEi
— Shagufta Ejaz (@ShaguftaEjaz_) February 17, 2023
اداکارہ نے مزید بتایا کہ” ہیکر اس اکاؤنٹ سے مسلسل ٹویٹ کر رہا ہے۔ براہ کرم ہوشیار رہیں اور اس اکاؤنٹ کو فالو کریں“۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری،زرتاج گل وزیر، صحافی صدیق جان،جمیل فاروقی اور دیگر کو بھی ٹیگ کیا ہے۔