ارشد وارثی اور اہلیہ پر بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار پر پابندی عائد

بھارتی اداکار اور اہلیہ نے سوشل میڈیا وڈیوز کے ذریعے سرمایہ کاروں کو غیر معمولی منافع کی جھوٹی اور گمراہ کن اطلاعات دیکر لاکھوں روپے منافع کمایا، ریگولیٹر

بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ ماریہ گورٹی سمیت کئی افراد پر بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں خرید و فروخت  پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مارکیٹ ریگولیٹر نے کہا ہے یہ فیصلہ قیمتوں میں ہیرا پھیری کے الزامات کی تحقیقات کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پٹھان نے باہوبلی 2 کو بھی پچھاڑدیا، سب سے بڑی ہندی فلم بن گئی

اداکارہ سشمتا سین کو دل کی راہوں میں تنگی پر اسٹنٹ ڈلوانا پڑگیا

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) کے مطابق کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور گمراہ کن ویڈیوز اپ لوڈ کیں جن میں سرمایہ کاروں کو غیر معمولی منافع کے لیے سادھنا براڈکاسٹ لمیٹڈ اور شارپ لائن براڈکاسٹ لمیٹڈ کے حصص خریدنے کا مشورہ دیا گیا۔

ایس ای بی آئی کے مطابق ارشد وارثی نے 29 لاکھ اور ان کی اہلیہ نے37 لاکھ روپے کا منافع کمایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی اہلیہ کے ساتھ کیس میں ملوث اداکار ارشد وارثی نے الزامات کی تردید کی ہے۔

جمعرات کو ارشد وارثی نے ٹوئٹ کیا کہ برائے مہربانی خبروں میں موجود تمام چیزوں پر یقین نہ کیا جائے، ماریہ اور میرا اسٹاک کے بارے میں علم صفر ہے۔ارشد وارثی نے لکھا کہ ہم نے مشورہ لینے کے بعد شاردہ میں سرمایہ کاری کی اور بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح ہماری بھی محنت کی کمائی برباد ہوگئی۔

متعلقہ تحاریر