انوشے اشرف کو رکشے کو عوامی سواری کہنا مہنگا پڑگیا

رکشے اور ٹیکسی کا استعمال عوامی سواری نہیں ہوتا،رکشہ لگژری ہے، آج کل رکشے میں جانا مہنگا پڑتا ہے، صارفین کا اگلی بار بس میں سواری کا مشورہ

شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان انوشے اشرف کو رکشے کو پبلک ٹرانسپورٹ کہنا مہنگا پڑگیا۔

فنکارہ نے رکشے میں سواری کی مہم جوئی کے دوران شہریوں کی جانب سے  مدد کی پیشکش پر اعتراض اٹھاتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ میں سواری کو معمول بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار علی ظفر کا عالمی دن پر خواتین کو منظوم خراج تحسین

علیزے شاہ میرے لیے صفر ہے، اتنی کند ذہن اداکاری کا زمانہ گزر چکا، روبینہ اشرف

 

انوشے اشرف نے گزشتہ روز رکشے میں سفر کی وڈیو اپنے ٹوئٹ ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”جب کسی نے مجھے   رکشے میں سوار ہوتے دیکھا تو ہمدردی میں سواری کی پیشکش کردی،میں نے سوچا کہ یہ ایک مہم جوئی ہوگی، گھر کے قریب تھی،نسبتاً محفوظ (آپ باہر کود سکتے ہیں) اور سستا تھی  لیکن یہاں لوگ   رکشے میں کسی خوشحال شخص کو دیکھ کر واقعی پریشان ہوجاتے ہیں،  سب کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو معمول بنائیں“۔

صارفین کی اکثریت نے انوشے اشرف کو اس مہم جوئی پر تنقید کانشانہ بنایا۔ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ”کیا رکشہ عوامی سواری ہے؟“۔ ایک اور صارف نے لکھاکہ”یہ عوامی سواری نہیں ہے، آپ نے ایک رکشہ کیا،رکشے اور ٹیکسی کا استعمال عوامی سواری نہیں ہوتا، اپنی اگلی مہم جوئی میں بس کو آزمائیے گا“۔

ایک صارف نے لکھاکہ”یہ عام سی بات ہے،مسئلہ خوشحال لوگوں کے ساتھ ہے کیونکہ وہ عوام میں عام برتاؤ نہیں کرتے“۔ایک اور صارف نے کہاکہ یہ کراچی میں معمول کی بات ہے، انہوں نے رکشے کا نام بگاڑنے پر انوشے پر غصے کا اظہار بھی کیا۔

ایک اور صارف نے لکھاکہ عوامی سواری عام سی بات ہے ، رکشہ لگژری ہے، یہ آپ کا استحقاق ہے۔ایک اور صارف نے لکھاکہ آج کل رکشے میں جانا بھی مہنگا پڑتا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ”بہن عوامی سواری میں سفر معمول کی بات ہے وہ الگ بات ہے کہ آپ ہمیشہ رکشہ نہیں لیتیں لیکن ایسے لوگ ہیں جن کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، یہ سستا نہیں ہے، یہ آپ کے لیے سستا ہے کیونکہ آپ ایک خوشحال انسان ہیں، اس کے علاوہ بھی ہمیں   بہتر اور سستی پبلک ٹرانسپورٹ کی ضرورت ہے (ایسا نہیں ہے؟)“۔

متعلقہ تحاریر