عورت مارچ کے دوران ایک صحافی نے مجھے ہراساں کیا، عفت عمر کا الزام
اداکارہ عفت عمر نے شوبز شخصیات سمیت 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین پر لاہور میں منعقدہ عورت مارچ میں شرکت کی تھی۔
حقوق نسواں علمبردار معروف اداکارہ ، ماڈل و میزبان عفت عمر نے لاہور میں عورت مارچ کے دوران صحافی پر خود کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔
اداکارہ عفت عمر نے شوبز شخصیات سمیت 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین پر لاہور میں منعقدہ عورت مارچ میں شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد میں عورت مارچ پر تشدد؛ ایمان مزاری کی شیری رحمان پر طَعن و تشْنیع
نون لیگ، خون لیگ میں تبدیل، پی ٹی آئی کارکنان اور عورت مارچ پر بدترین لاٹھی چارج
عفت عمر نے عورت مارچ کے دوران پنجابی ٹپے بھی گائے تھے جب کہ سوشل میڈیا پر ان کی بعض ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں جن میں انہیں صحافیوں پرغصے سے برستے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
View this post on Instagram
ایک وائرل ویڈیو میں عفت عمر کو مرد صحافی چیختے چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اسی ویڈیو میں وہ خواتین صحافیوں کے ساتھ بھی بظاہر غصے میں بات کرتی دکھائی دیں۔مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے خواتین صحافیوں کو بتایا کہ”عورت مارچ کو متنازع وہ نہیں بلکہ صحافی بنا رہے ہیں“۔
اسی وائرل ویڈیو کے حوالے سے عفت عمر نے بعد ازاں ایک یوٹیوبر سے بات کی، جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ”مرد صحافی نے انہیں عورت مارچ کے دوران ہراساں کیا۔انہیں صرف مشہور خاتون ہونے کے ناطے عورت مارچ میں ہراساں کیا گیا اور انہوں نے مرد صحافی کے رویے کو انتہائی نامناسب قرار دیا“۔
View this post on Instagram
عفت عمر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ” میری غلطی صرف یہ تھی کہ میں عورت مارچ میں آئی اور مجھے ہراساں کرنے والوں کواعتراض ہوا کہ میں کیوں آئی ؟ اداکارہ نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ”ہر خاتون سڑک، بازار، مارکیٹ یا کام کی جگہ پر مطلب کہیں نہ کہیں ہراساں ہوئی ہوتی ہے“۔
View this post on Instagram
ماں کے پاؤں کے نیچے جنت ہونے سے متعقل سوال پر عفت عمر کا کہنا تھا کہ” آپ لوگوں نے پاؤں کے نیچے ہمیں جنت دے رکھی ہے، ہمیں نے تو نہیں مانگی، مرد حضرات نے خواتین کو کہ رکھا ہے کہ جنت ان کے قدموں میں ہے لیکن کیا بیٹھ کر صرف اسے چاٹتے رہیں، ساتھ ہی وہ ہر معاملے میں اپنی مرضی چلاتے ہیں، خواتین کی بات نہیں سنتے“۔