زمان پارک اور جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس تشدد کے خلاف اداکار عدنان صدیقی بھی پھٹ پڑے

اداکار عدنان صدیقی نے پولیس تشدد کے بے جا استعمال پر کہا ہے کہ ہے ایسا لگ رہا ہے کہ بانانا ریپبلک میں رہ رہے جہاں کوئی قانون نہیں ہے۔

زمان پارک اور اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس پر اداکار عدنان صدیقی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالیٰ سے ملک پاکستان کی خیریت کی دعا کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے اداکار عدنان صدیقی نے لکھا ہے کہ "طاقت کا بے جا اور بے ہودہ استعمال۔ ہم اس وقت بانانا ریپبلک کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ میرا عمران خان کیلیے دعاگو،زرنش خان کی کھلاڑیوں کو شاباش

اداکار ہارون شاہد پختونوں کی حمایت میں سامنے آگئے

عدنان صدیقی نے مزید لکھا ہے کہ "کہاں ہے انصاف اور کہاں ہے فیئر پلے؟ کیا یہاں جنگل کا قانون ہے؟ اللہ ہمارے ملک پر رحم فرمائے! آمین۔”

واضح رہے کہ گذشتہ چند روز میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس نے لاہور پولیس کی مدد سے کئی مرتبہ زمان پارک میں دھاوا بولا۔

پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے سخت مزاحمت پر سخت ری ایکشن دیکھنے میں آیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا ، آنسو گیس کے سینکڑوں شیل فائر کیے گئے ، احتجاج کرنے والوں پر ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں۔ لاٹھی چارج کیا گیا۔

پولیس کی اس ساری کارروائی کے دوران پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان شدید زخمی بھی ہوئے ، جبکہ درجنوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ لیکن عمران خان کے جاں نثاروں نے اپنے لیڈر کی گرفتاری کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا اور سیسہ پلائی دیوار کی طرح پولیس اور عمران خان کے بیچ میں کھڑے رہے۔

متعلقہ تحاریر