رابی پیرزادہ کو 2 سال سے مریم نواز کے پورٹریٹ کیلیے خریدار کی تلاش
دو سال سے مریم نواز شریف صاحبہ کی پینٹنگ کسی نے نہیں لی، عمران خان صاحب کا اسکیچ جب بناتی ہوں فروخت ہوجاتا ہے، سابقہ گلوکارہ
سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ خداد صلاحیتوں کی مالک ہیں، خوش آواز ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی مصور بھی ہیں ۔رابی پیرزادہ مختلف شخصیات کے پورٹریٹ اور فن پارے بناکر فروخت کرتی ہیں اور اس آمدنی سے غریبوں کی مدد کرتی رہتی ہیں۔
رابی پیرزادہ سابق وزیراعظم عمران خان کے کئی پورٹریٹ فروخت کرچکی ہیں تاہم مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا تصویر 2 سال سے فروخت نہیں کرپائیں۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار عمران عباس کی وزیراعظم کے ویڈیو کلپ پر لپسنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ہم پاکستان کو پاکستان کیوں نہیں دیکھنا چاہتے؟دیپک پروانی پھٹ پڑے
رابی نے مریم نواز کے پورٹریٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”دو سال سے مریم نواز شریف صاحبہ کی پینٹنگ کسی نے نہیں لی، عمران خان صاحب کا اسکیچ جب بناتی ہوں فروخت ہوجاتا ہے“۔
Do saal se @MaryamNSharif sahiba ki painting kisi ne nahi li, @ImranKhanPTI sb ka sketch jab benati hon sale ho jata hai, mughey in paison se ghareeb gharaano ki maddad kerni hai, ager koi interested hai to contact karein
#LahoreRejectsFitna #Ramadan
#جلسہ_نہیں_ریفرینڈم_ہے pic.twitter.com/JrBk3h60Rf— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) March 26, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ”مجھے ان پیسوں سے غریب گھرانوں کی مدد کرنی ہے،اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہے تو رابطہ کرے“۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں میں لاہوررجیکٹ فتنہ،رمضان اور جلسہ نہیں ریفرنڈم ہے ، کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے ہیں۔