شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان معروف کاسمیٹک کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر
شاہ رخ خان نے اہم کامیابی پر بیٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے اس کی کامیابی کا کریڈٹ بھی لے لیا۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان دنیا کی معروف میک اپ اور کاسمیٹک کمپنی میبالائن کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں۔
شاہ رخ خان نے اہم کامیابی پر بیٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے اس کی کامیابی کا کریڈٹ بھی لے لیا۔
یہ بھی پڑھیے
سوہانا خان کی اپنی پاکستانی ہمشکل سے دبئی میں ملاقات
سوہانا خان اور طاہرہ کشپ کی بالی ووڈ میں انٹری
بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر ایک مختصر کلپ پر مبنی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں سہانا خان برانڈ ایمبیسڈر بننے کے موقع پر گفتگو کررہی ہیں۔
View this post on Instagram
شاہ رخ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سہانا کو برانڈ ایمبیسڈر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ” بیٹابرانڈ ایمبیسڈر بننے پر آپ کو مبارکباد، بہترین لباس، بہترین طرزتکلم، بہت اچھا کیا ، تو کیا میں اس پر آپ کی پرورش کا کریڈٹ لے سکتا ہوں؟“۔
انہوں نے مزید لکھا کہ”سرخ لباس میں ملبوس میری چھوٹی سی بیٹی کے لیے بہت سا پیار“۔ ان کے اس کیپشن پر سوہانا نے جواب دیتے ہوئے تحریر کیا کہ”آپ کے لیے بھی پیار، بہت اچھا لگا“۔









