حریم شاہ نے اپنا دعویٰ سچ کردکھایا، وڈیو پیغام میں فضل الرحمٰن پر گھٹیا الزام لگادیا

مولانا فضل الرحمان ایک مرتبہ قطر آئے تو انہوں نے فرمائش کی کہ مجھے شی میل پسند ہیں، میرے لیے ہونی چاہئیں، سوشل میڈیا اسٹار کا الزام

متنازع ٹک ٹاکر اور سول میڈیا اسٹار حریم شاہ نے اپنی دھمکی پر عملدرآمد  کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان  کیخلاف وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ان پر گھٹیا الزام عائد کردیا۔

حریم شاہ وڈیو میں دعویٰ کیا کہ وہ قطر سے واپس آرہی تھی  تو میں  نے مولانافضل الرحمان کی کچھ  چیزیں دیکھ لی تھیں،مجھے شرم آئی کہ مولانا ہوکر اس طرح کی غلیظ حرکت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

حریم شاہ کی انٹرنیٹ بحال نہ کرنے پر رانا ثنااللہ کو وڈیوز جاری کرنے کی دھمکی

حریم شاہ قومی لباس کو ترجیح دینے پر بلاول بھٹو کی معترف، جے شنکر پر برس پڑیں

حریم شاہ نے الزام عائد کیا کہ مولانا فضل الرحمان ایک مرتبہ قطر آئے تو انہوں نے فرمائش کی کہ مجھے شی میل پسند ہیں، میرے لیے ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ  بیچ میں آئے کہ آپ سب کے ساتھ پنگا لولیکن مولانا کے ساتھ پنگا نہ لو۔

انہوں نے کہاکہ مولانا  نے دین کا تماشہ بنایا ہوا ہے  اسی لیے اللہ نے ان کے منہ پر پھٹکار پیدا کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھ پر بہت دباؤ ڈالا گیا لیکن میں نے وڈیو ڈیلیٹ نہیں کی۔

متعلقہ تحاریر