عدنان صدیقی، فرحان سعید اور صنم سعید کو ملک کی فکر ستانے لگے

عدنان صدیقی کی نام لیے بغیر مولانا فضل الرحمان پر تنقید، فرحان سعید ملک کو سیدھے راستے پر گامزن کرنے کیلیے دعا گو، صنم سعید طاقت اور انا کی لڑائی میں مصروف قوتوں پر برس پڑیں

ملک میں جاری انتشار اور تقسیم کی سیاست نے ہر شعبہ زندگی کے ساتھ ساتھ فنکاروں کو بھی پریشان کررکھا ہے۔سینئر اداکار عدنان صدیقی، گلوکار و اداکار فرحان سعید اور اداکارہ صنم سعید کو موجودہ حالات میں ملک کی فکر ستانے لگی۔

یہ بھی پڑھیے

حریم شاہ نے اپنا دعویٰ سچ کردکھایا، وڈیو پیغام میں فضل الرحمٰن پر گھٹیا الزام لگادیا

حریم شاہ کی انٹرنیٹ بحال نہ کرنے پر رانا ثنااللہ کو وڈیوز جاری کرنے کی دھمکی

 

اداکار عدنان صدیقی نے گزشتہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں سپریم کورٹ کے سامنے پی ڈی ایم جماعتوں کے دھرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”ہمارے معزز مذہبی قائدین  ان تعلیمات پر عمل کرنے میں بری طرح ناکام ہو رہے ہیں جن کی وہ تبلیغ کرتے ہیں۔ اس طرح کی افسوسناک حالت کا مشاہدہ کرنا مایوس کن ہے۔ یا اللہ! پاکستان کو بچائیں“۔

فرحان سعیدنےکہاکہ”جب خان صاحب کہتے ہیں کہ’گھبرانہ نہیں ہے‘ تووہ اس کا مطلب  صحیح تھا، کبھی سوچا نہیں تھا ہم اتنے عرصے سے اس ملک میں رہ رہے ہیں، اللہ آپ ہی پاکستان کو سیدھا راستہ دکھا سکتے ہیں اور ہمیں اس خلا سے نکال سکتے ہیں“۔

اداکارہ صنم سعید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”پاک سرزمین کہاں سے؟طاقت اور انا کی  یہ  لڑائی میں  ہم بے بس، گمشدہ اور پریشان لوگوں کی مشکلات کو بڑھارہی ہے ۔ کہاں کی مقدس سرزمین پاکستان؟ کہاں ہے آپ کا ضمیر و ایمان، آپ کی سالمیت اور اپنے لوگوں کی حفاظت کا فرض؟ کیا ہو رہا ہے؟ پاکستان کے’رکھوالو‘تم سب شرم کرو“۔

متعلقہ تحاریر