میں نے عقاب کی  طرح اپنے بچوں پر نظر رکھی ہوئی ہے، فیروز خان

میں اس کائنات کے ذریعے اپنے بچوں کو پیغام بھیج رہا ہوں کہ میں ان دونوں سے بہت پیار کرتا ہوں، اداکار کئی دن بیٹی سے بات نہ ہونے پر اداس

اداکار فیروز خان شادی کے خاتمے کے بعد بچوں کی تحویل کیلیے قانونی جنگ  میں مصروف ہیں اور تمام تر مخالفت  تنقید کا سامنا کرنے کےباوجود اپنے بچوں کی تحویل کیلیے پرعزم ہیں۔

فیروز کا کہنا ہے کہ انہوں نے عقاب کی طرح اپنے  بچوں پر نظر رکھی ہوئی  ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیروزخان  بچوں کیساتھ عید کی خریداری کا موقع ملنے پر خوشی سے نہال

فیروزخان اور منیب بٹ کی قانونی لڑائی اختتام کو پہنچ گئی

فیروز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی بیٹی فاطمہ خان کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔ فیروز خان نے اقرار کیا کہ ان کی کئی دن سے اپنی بیٹی سے بات نہیں ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan Abu Sultan 🇵🇰 (@ferozekhan)

انہوں نے مزید لکھا کہ میں اس کائنات کے ذریعے اپنے بچوں کو پیغام بھیج رہا ہوں کہ میں ان دونوں سے بہت پیار کرتا ہوں اورعقاب کی طرح ان پر نظررکھی ہوئی ہے ۔

متعلقہ تحاریر