دیپیکا پڈوکون سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور سے قربتیں بڑھانے لگیں

بالی وڈ   فلم "یہ جوانی پھر نہیں آنی"کے دس سال مکمل ہونے پر  کاسٹ اور عملے نے  ملکر جشن منایا تاہم   سوشل میڈیا صارفین نے  دیپیکا پڈوکون  کو سابق بوائے فرینڈ سے ملاقات پر کہا کہ  کیا یہ خواتین اپنے شوہروں کو بھی سابق گرل فرینڈز سے ملنے کی اجازت دی گی

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور ، ڈیپیکا پڈوکون ،کالکی کوچلن اور ادیتہ رائے کپور نے فلم  "یہ جوانی ہے دیوانی "کے دس سال مکمل ہونے پر ملکر جشن منایا تاہم صارفین نے ڈیپیکا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

رنبیر کپور، دیپیکا پڈوکون، کالکی کوچلن اور آدتیہ رائے کپور کی  "یہ جوانی ہے دیوانی” کو 31 مئی کو 10 سال  مکمل ہونے پر فلم کی مکمل کاسٹ اور عملے نے ملکر 10 ویں سالگرہ  کاجشن منایا ۔

یہ بھی پڑھیے

کانز فلم فیسٹول میں بہترین و بدترین فیشن انداز؛ سعودی ماڈل امیرہ الزہیر بھی شریک

دپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام سے اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ کچھ ویڈیوز شیئر کیے ہیں۔ یہ کلپس فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ سے ہیں۔ اداکارہ نے بہت ہی معنی خیز کیپشن بھی لکھا ہے۔

 آخرایسا کیا ہوا کہ دیپیکا کو رنبیر کی اتنی یاد آگئی کہ انہوں نے رنبیر کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی۔ اتنا ہی نہیں ان اسٹوری کے ساتھ اداکارہ نے بہت ہی معنی خیز کیپشن بھی لکھا ہے۔

دراصل فلم یہ جوانی ہے دیوانی فلم کو پورے 10 سال بیت چکے ہیں۔ اس فلم کی آج بھی اتنی ہی مقبولیت ہے جتنی اس کی ریلیز کے وقت تھی جس کی دس سالہ سالگرہ منائی جارہی تھی ۔

کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس، آیان مکھرجی اور دیپیکا پڈوکون نے  رنبیر کپور کے ساتھ اپنے ری یونین کی تصاویر شیئر کیں  جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کیا ۔

اداکارہ دیپیکا پڈوکون  نے یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی جس میں رنبیر اور دیپیکا نظر آئے۔ یہ کلپ ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ فلم کا ہے، جس میں ویڈیو میں لکھا گیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ  میرے دل کا ٹکڑا، روح(پیس آف مائے ہارٹ، سول)۔ اس پوسٹ کے علاوہ اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری سے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں دیپیکا اور رنبیر کا کارٹون نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیے

بنگال میں فلم “دی کیرالہ اسٹوری” پر پابندی، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں ٹیکسز معاف

ڈیپیکا پڈوکون کی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کی گئی  ویڈیو انتہائی رومانوی انداز میں بنائی گئی ہے،جس میں دونوں کو ایک دوسرے کے ماتھے کو ملاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ڈیپیکا پڈوکون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی لڑکی اس طرح اپنے شوہرکو سابق گرل فرینڈ کے ساتھ ملنے جلنے کی اجازت دے سکتی ہے ؟ ۔

انسٹاگرام پر ایان مکھرجی نے اسی کے ساتھ ہی ایک ویڈیو شیئر کیا تھا جس مین انہوں نےاس فلم کو بنانے کے دوران کے بہترین لمحات فینس کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

 انہوں نے لکھا کہ، یہ جوانی ہے دیوانی، میرا دوسرا بچہ ہے۔ آ پیس آف مائے ہارٹ اور سول، آج 10 سال کا ہوگیا ہے۔ اتنے سالوں کے بعد کہہ سکتا ہوں کہ فلمیں بنانا  بڑا پرجوش کام ہے۔

متعلقہ تحاریر