کاجول کو زندگی کی مشکل ترین آزمائش کا سامنا، سوشل میڈیا سے دور ہوگئیں

زندگی کی مشکل ترین آزمائش کا سامنا ہے، سوشل میڈیا  سے وقفہ لے رہی ہوں، بھارتی اداکارہ نے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ہٹادیں، پرستار پریشان

  معروف  بھارتی اداکارہ کاجول نےذاتی وجوہات  کو جواز بناتے ہوئے  سوشل میڈیا سےوقفہ لینے کا اعلان کردیا۔

اداکارہ اپنے انسٹاگرام سےتمام تصاویر بھی ہٹادی ہیں۔کاجول کے اعلان پر پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سلمان خان بگ باس او ٹی  ٹی سیزن 2 کاآفیشل نغمہ لیکر آگئے

نصیر الدین شاہ نے پاکستان میں سندھی کی معدومیت کے بیان پر غلطی مان لی

 

  کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار  کرنے کا اعلان اپنے ٹوئٹ میں کیا ہے کہ جس میں ان کا کہنا ہے کہ’مجھے زندگی کی مشکل ترین آزمائش کا سامنا ہے، سوشل میڈیا  سے وقفہ لے رہی ہوں‘۔

دوسری جانب انسٹاگرام پر متحرک رہنے والی اداکارہ نے  اپنے اکاؤنٹ سے تمام تصاویر بھی ہٹادی ہیں۔وہ باقاعدگی  سے انسٹاگرام پر اپنی ،شوہر اور بچوں کی تصاویر شیئر کرتی آئی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کے اعلان اور انسٹاگرام سے تصاویر ہٹانے پر ان کے پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

متعلقہ تحاریر