بچپن میں کنچوں اور لٹو سے بہت کھیلا، گلی ڈنڈا پسندیدہ کھیل تھا، شاہ رخ خان
لغویات کو صبر سے برداشت کرنے کی اپنی عادت بچوں میں دیکھنا چاہتا ہوں، شاہ رخ خان بیٹی کی پہلی فلم کی جلد ریلیز کی خوشی میں پرستاروں سے خوش گپیاں

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بچپن میں کنچوں اور لٹو سے بہت کھیلا جبکہ گلی ڈنڈا ان کا پسندیدہ کھیل تھا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اکلوتی بیٹی سہانا خان کی ڈیبیو فلم”آرچیز“کی جلد ریلیز کی خوشی میں منعقدہ سوال و جواب کے سیشن میں کیا۔
یہ بھی پڑھیے
زویا اختر کی میوزیکل ڈرامہ آرچیز کو نئے انداز میں پیش کرنے کی تیاری
شاہ رخ خان کے دونوں بچوں کے معاشقوں کا میڈیا میں چرچا
شاہ رخ خان نے گزشتہ روز سہانا خان کی پہلی فلم کا پوسٹر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اس خوشی میں ٹوئٹرپر پرستاروں کیلیے سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا۔
I remember when I was young ( millions of years ago ) would book my Archie’s Digest in advance to rent. Nostalgia. I hope Big Moose is also in the film! All the best to the whole cast and love. pic.twitter.com/KBnWEGx4BV
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 12, 2023
بالی ووڈ کے بادشاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”مجھے یاد ہے جب میں جوان تھا (لاکھوں سال پہلے)اپنا آرچی ڈائجسٹ کرائے پر لینے کیلیے پیشگی بک کراتا تھا،پرانی یادیں ہیں۔ مجھے امید ہے فلم میں بگ موس بھی ہوگا“۔
شاہ ر خ نے اپنے ٹوئٹ میں سہانا خان سمیت پوری کاسٹ کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ یاد رہے کہ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی سہانا خان کی پہلی فلم آرچیز جلد نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے جارہی ہے جس کی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیاگیا ہے۔
اس خوشی کے موقع پرشاہ رخ خان نے پرستاروں کے ساتھ ٹوئٹر پرسوال و جواب کا ایک سیشن بھی منعقد کیا اور پرستاروں کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔
My patience to deal with nonsense https://t.co/WS5wx5boQ7
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 12, 2023
ایک صارف نے کنگ خان سے سوال کیا کہ آپ کی ایسی کون سی عادت ہے جواپ اپنے بچوں میں لازمی دیکھنا چاہتے ہیں؟ انہوں نےجواب دیا کہ”لغویات کو صبر سے برداشت کرنے کی اپنی عادت بچوں میں دیکھنا چاہتا ہوں“۔
Absolutely Ready Steady Po!! https://t.co/6ZkQPq0qQo
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 12, 2023
ایک صارف نے اگلی فلم کے حوالے سے سوال کیا کہ”سرجی جوان تیار ہے؟“۔سینئر اداکار نے جواب دیا بالکل تیار ہے۔ایک صارف نے سوال کیا کہ ڈنکی اور جوان میں سے کون سا کردار جسمانی طور پر زیادہ مشکل تھا؟اداکار نے جواب دیا کہ”بجاطور پر جوان میں زیادہ ایکشن ہے“۔
Jawaan for sure lots of action https://t.co/Q3so4dgs2E
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 12, 2023
ایک صار نے سوال کیا کہ”کیا آپ نہاتے ہوئے ناچتے اور گاتے ہیں؟
No I am very boring…I just bathe in the shower? Do u ever shower in a night club or karaoke bar??? https://t.co/AdsGBRREhe
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 12, 2023
کنگ خان نے جواب دیا کہ”میں بہت بورنگ ہوں،شاورکے نیچے صرف نہاتاہوں۔انہوں نے پرستار سے طنزیہ سوال کیا کہ”کیا آپ نائٹ کلب یا بار میں نہاتے ہیں؟ “۔
Bahut khela hai…use to love it and Lattoo also. Gulli Danda was my favourite. https://t.co/yLAXaaWaqx
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 12, 2023
ایک صارف نے سوال کیا کہ”سر آپ نے پچپن میں کنچے کھیلے ہیں؟“۔کنگ خان نے جواب دیا کہ”بہت کھیلے ہیں، کنچوں اور لٹو سے کھیلنا مجھے پسند تھا،گلی ڈنڈا میرا پسندیدہ کھیل تھا“۔









