سمیع خان، یشما گل اور زارا نور کی منفرد تشہیری مہم

تینوں اداکاروں نے ایک ہی دن وقفے وقفے سے ڈرامے کے سیٹ پر لی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور ایک دوسرے کو ٹیگ کیا۔

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے 3 بہترین اداکار جلد ہی ٹی وی پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ ڈرامہ ‘پھانس’ کی تشہیر کے لیے سمیع خان، زارا نور اور یشما گل نے منفرد انداز اپنایا جسے مداحوں نے بےحد پسند کیا۔

کچھ عرصے پہلے تک ٹی وی ڈراموں کے نشر ہونے سے قبل ان کے ٹائٹل سانگ اور ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جاتے تھے۔ لیکن اب پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار بھی اپنے ڈراموں کی تشہیر کے لیے ڈیجیٹل پلٹ فارم کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ اداکار سمیع خان، یشما گل اور زارا نور عباس نے اپنے نئے ڈرامے ‘پھانس’ کی تشہیر فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کی ہے۔

تینوں اداکاروں نے ڈرامے کے سیٹ پر لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ سب سے پہلے سمیع خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘تین سپاہی’۔ تصویر پر زارا نور نے تبصرہ کیا ‘ فیورٹس’۔ یشما گل بھی پیچھے نہ رہیں اور تبصرے میں زارا کو ڈرمے کے کردار کے نام ‘زیبا’ سے مخاطب کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sami Khan 🧿 (@sami_khan.official)

کچھ ہی دیر بعد یشما گل نے بھی اپنی انسٹا پوسٹ لگائی جس پر لکھا ‘ تین سپاہیوں کا دوسرا حصہ‘۔ تصویر میں زارا نور، سمیع خان اور یشما گل کے درمیان بیٹھی دکھائی دیں۔ اداکارہ نے سمیع خان اور زارا نور کو ڈرامے کے کرداروں کے نام سے پکارا۔ سوالیہ انداز میں لکھا کہ صمد ، زیبا کیوں ہمارے درمیان آجاتی ہے؟ یشما کی پوسٹ کو دونوں اداکاروں نے لائیک کیا۔

یہ بھی پڑھیے

فہد مصطفیٰ پر صنفی منافرت کو بڑھاوا دینے پر تنقید؟

اس کے بعد زارا نور نے بھی اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے ڈرامہ پھانس کے سیٹ پر لی گئی تصویر پوسٹ کی۔ جس پر یشما نے ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پیاری کہا جبکہ سمیع خان نے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

تینوں اداکاروں نے وقفے وقفے سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے نئے ڈرامے کو پروموٹ کیا۔ تشہیر کا یہ انداز اب تک کسی ڈرامہ ٹیم نے نہیں اپنایا۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے اس انوکھی تشہیری مہم کو پسند کیا اور ہزاروں لائیکس بھیجے۔ ممکن ہے کہ مستقبل میں دیگر فنکار بھی اسی روش پر چل پڑیں۔

متعلقہ تحاریر

تبصرے

  1. **hepatoburn**

    hepatoburn is a high-quality, plant-forward dietary blend created to nourish liver function, encourage a healthy metabolic rhythm, and support the bodys natural fat-processing pathways.

  2. **vitrafoxin**

    vitrafoxin is a premium brain enhancement formula crafted with natural ingredients to promote clear thinking, memory retention, and long-lasting mental energy.

  3. **tonic greens**

    tonic greens is a cutting-edge health blend made with a rich fusion of natural botanicals and superfoods, formulated to boost immune resilience and promote daily vitality.

  4. **oradentum**

    oradentum is a comprehensive 21-in-1 oral care formula designed to reinforce enamel, support gum vitality, and neutralize bad breath using a fusion of nature-derived, scientifically validated compounds.

  5. **ignitra**

    ignitra is a premium, plant-based dietary supplement created to support healthy metabolism, weight management, steady energy, and balanced blood sugar as part of an overall wellness routine

  6. **neurosharp**

    neurosharp is a next-level brain and cognitive support formula created to help you stay clear-headed, improve recall, and maintain steady mental performance throughout the day.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے