ارمینا خان کی شارٹ فلم گولڈ مووی ایوارڈ کے لیے نامزد
فلم میں کرونا وائرس کے لوگوں کے ذہنوں پر پڑنے والے اثرات کو دکھایا گیا ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ ارمینا خان کی ترک اداکاروں کے ساتھ بنائی گئی شارٹ فلم "سنیپ شاٹ” کو گولڈ مووی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
شارٹ فلم سنیپ شاٹ کو شیراز علی نے تحریر کیا ہے جبکہ انہوں نے ہی ہدایت کاری کے فرائض بھی سرانجام دیے ہیں۔ اس فلم میں ارمینا خان کے ساتھ ترکش اداکار میرٹ کیلک اور ایہن اسیک نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
سنیپ شاٹ فلم کی کہانی لاک ڈاؤن کے گرد گھومتی ہے جس میں کرونا وائرس کے لوگوں پر ذہنوں پر پڑنے والے اثرات کو دکھایا گیا ہے۔
مختصر فلم میں ارمینا خان نے ایک پاکستانی کینیڈین خاتون کا کردار ادا کیا ہے جوکہ کرونا وائرس کے دوران ترکی جاتی ہیں اور وہاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنس جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تقریبات شروع
شارٹ فلم "سنیپ شاٹ” کو گولڈ مووی ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے پر اداکارہ ارمینا خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی اور پراجیکٹ کو کامیاب بنانے پر اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ ارمینا خان بن روئے، جانان، شیردل اور یلغار سمیت دیگر کئی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔