کیا آریان خان کنگ خان کے فلمی کریئرکو لے ڈوبےگا ؟

ایل جی، دبئی ٹورازم، ریلائینس، جیو  اور دیگر بڑے برانڈ بھی شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے معاہدوں کو منسوخ کرنے پر غور کررہے ہیں

بھارت کی سب سے بڑی آن لائن ٹیوشن دینے والی کمپنی "بائے جو” Byju  نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو مبینہ طور پر منشیات کے استعمال کے الزام میں عدالتی تحویل میں بھیجنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کےخلاف  ٹرینڈچلنے کے بعد  شاہ رخ خان کے ساتھ معاہدے کو عارضی طورپر معطل کردیا ہے۔

دو اکتوبر کی رات جب بحری جہاز پر بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے چھاپے میں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار بھارتی  فلموں کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹےآریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں ممبئی کی عدالت میں سماعت ہوئی  جس کے بعد عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی  اس سے قبل شاہ رخ خان کے بیٹے کا پہلے ایک روزہ، پھر تین  روزہ اور اب  14  روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آریان خان منشیات کیس، شاہ رخ اور گوری خان کیوں خاموش ہیں؟

کیا آریان خان یش راج فلمز کا نیا چہرہ ہیں؟

اس واقع کے بعدسے شاہ رخ خان کے خلاف اور حق میں بالی وڈ کے اداکاردو گروپ میں بٹے نظر آرہے ہیں بعض کے نزدیک آریان خان کو سخت سزا ملنی چاہئے اور ان کا کہنا ہے کہ جو کچھ آریان کے پاس سے برصمد ہوا اس کی براہ راست ذمہ داری شاہ رخ خان پر عائد ہوتی ہے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ یہ شاہ رخ خان کے خلاف ایک ساز ش ہے، بھارتی انتہاپسند حکمران سیاسی جماعت بی جے پی اس کے پیچھے ہے۔

عدالت کی جانب سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)  کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی  اجازت دینے کےبعد  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بائے جو کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد کیا گیا ، بائے جو نے شاہ رخ خان کے ساتھ تمام معاہدوں کوعارضی طورپر معطل کردیا ہے  ،شاہ رخ خان اس کمپنی کے ساتھ  2017 سے منسلک ہیں وہ اس کے برانڈ ایمبیسیڈ ہیں  جو ہر سال برانڈ کی توثیق کے لیے شاہ رخ خان کو سالانہ 3-4 کروڑ روپے ادا کرتی ہے ۔

کمپنی نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے معاہدوں کوعارضی طورپر معطل کیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ انھوں نے شاہ رخ خان کےساتھ  برانڈ ایمبیسڈر کا اسٹیٹس  واپس لے لیا ہے یا وہ ابھی بھی کمپنی کےساتھ منسلک ہیں۔

واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کنگ خان کےبیٹے پر  سنگین نوعیت کے الزامات کے باعث  دیگر کمپنیاں جن میں ہنڈائی ، ایلٹرونکس مصنوعات بنانے والی کمپنی ایل جی ، دبئی ٹورازم ، ریلائینس ، جیو  اور دیگر بڑے برانڈ شامل ہیں وہ بھی اپنے  معاہدوں  کو منسوخ کرنے پر غور کررہی ہیں اور اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ شاہ رخ خان کےفلمی کیریئر کے لئے تباہ کن ہوگا ، اور  ممکن ہے کہ یہ شاہ رخ خان کے کیئریئر کو ختم کرنے کا باعث بن جائے۔

متعلقہ تحاریر