سینئر اداکارہ انڈورسمنٹ میں شامل، فیشن برینڈ نے دل جیت لیے

بڑے برینڈز اپنے اشتہارات میں سینئر فنکاروں کو شامل کررہی ہیں، بونینزا اور کےسیریا نے اپنے نئے کلیکشن کی انڈورسمنٹ کے لیے سینئر شخصیات کا انتخاب کیا۔

پاکستانی ملبوسات کی معروف برینڈ "کےسیریا” نے اپنی انڈورسمنٹ کے لیے سینئر اداکارہ سیمی راحیل کا انتخاب کرکے سب کے دل جیت لیے۔

فیشن انڈسٹری میں یہ روایت رہی ہے کہ صرف نوجوان ماڈلز اور اداکاراؤں ہی کو بڑے بڑے پراجیکٹس، اشتہار، ڈراموں اور فلموں میں کاسٹ کیا جاتا ہے لیکن اب کےسیریا نے اس ریت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔

سیمی راحیل پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ہیں اور کئی دہائیوں سے فلموں اور ڈراموں میں کام کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

یورپ کا سنگم، مومل کا فیشن، پرستار نالاں

پاکستانی اداکاراؤں کا نیا فیشن اسٹیٹمنٹ

اس کے علاوہ ایک اور برینڈ بونینزا نے بھی اپنے سردیوں کے ملبوسات کے نئے کلیکشن کے لیے سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کو اشتہار میں شامل کیا۔

متعلقہ تحاریر