بیٹے کو طلاق کی وجہ بتانے کے لیے گانا گایا، ایڈیل

ایڈیل کی نئی البم کا گانا "ایزی آن می" ریلیز ہوگیا، یوٹیوب پر ایک دن میں چار کروڑ مرتبہ دیکھا گیا۔

چھ برس کے طویل عرصے کے بعد بلآخر میوزک سننے والے افراد معروف گلوکارہ ایڈیل کے نئے گانے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ ایڈیل نے اپنی نئی البم کے متعلق چند روز قبل ہی آگاہ کیا تھا اور اب اس کا گانا "ایزی آن می” ریلیز ہوچکا ہے جبکہ البم نومبر میں ریلیز ہوگی۔

33 سالہ گلوکارہ نے سائمن کونیکی کے ساتھ طلاق کے بعد سے اپنی دِلی کیفیت سے آگاہ کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ایڈیل کے نئے گانے کا ٹیزر جاری ہوتے ہی دھوم مچ گئی

بی ٹی ایس اور کولڈ پلے کا نیا گانا "مائی یونیورس” ریلیز

ایڈیل نے کہا کہ "ایزی آن می” گانا صرف ان کے بیٹے کے لیے ہے۔

ایڈیل نے کہا کہ اس گانے کے ذریعے مجھے اپنے بیٹے کو یہ بتانے کی ضرورت محسوس ہوئی کہ جب وہ 20 اور 30 برس کی عمر کو پہنچے تو وہ یہ سمجھ سکے کہ میں نے اپنی خوشی کی خاطر اُس کی زندگی کو ہمیشہ کے لیے کیوں بدل دیا۔

متعلقہ تحاریر