کیانو ریوز نے اسٹنٹ ٹیم کو لاکھوں روپے کی رولیکس کی گھڑیاں تحفے میں دے دیں
کیانو ریوز نے اسٹنٹ ٹیم کے عملے کی حوصلہ افزائی اور انتھک محنت کے اعزاز میں شکریہ کے طورپر لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گھڑیاں تحفے دیں

ہالی وڈ کے معروف اداکار کیانو ریوز کے اداکار ی کے لاکھوں لوگ دیوانے ہیں لیکن حالیہ انھوں نے "جان وک” کے چوتھے چیپٹر کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد فلم کے اسٹنٹ ٹیم کے عملے کی حوصلہ افزائی اور انتھک محنت کے اعزاز میں شکریہ کے طورپر لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گھڑیاں تحفے میں اور ایک پرتعیش ڈنر پارٹی بھی دی۔
معروف فیشن میگزین وینٹی فیئر نے اپنے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کیانو ریوز نے اسٹنٹ ٹیم کے عملے کو پیرس میں ڈنر کی دعوت دی اور تمام ممبران کو ان کی محنت کے اعزاز میں رولیکس گھڑی تحفے میں دی جس میں سے ہر ایک گھڑی کی قیمت 10 ہزار ڈالر ( 17 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ) تک کی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
جیکی چن، اسٹنٹس کرنے والے ہالی ووڈ کے پہلے اداکار
ہالی ووڈ فلمز میں مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے رز احمد سرگرم
اسٹنٹ ٹیم کے سنیئر ممبر مسٹر مریناس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کیانو ریوز کی جانب سے دی گئی گھڑی کی تصویر شیئر کی اور اس کو "اب تک کا بہترین تحفہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیانو ریوز اچھے اداکار کے ساتھ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔
View this post on Instagram
مسٹر کنسیپشن نے سوشل میڈیا پر تحفہ دی گئی رولیکس گھڑی کی تصاویر بھی پوسٹ کیں اور لکھا، "شکریہ بھائی”، اس خوبصورت تحفے کےلئے۔