گلوکارہ ‘سیا’ کا نیا البم ‘ایوری ڈے از کرسمس’ ریلیز کے لئے تیار

نئے البم میں تین نئے گانے 'پن ڈراپ، سانٹا وزٹس ایوری ون اور سنومین' شامل کیئے گئے ہیں

آسٹریلین گلو کارہ ” سیا ” کا اپنے ہالیڈے البم ‘ایوری ڈے از کرسمس (اسنو مین ڈیلکس ایڈیشن) مداحوں کےلئے بہت جلد ریلیز کردیا جائے گا، گلوکارہ اس البم میں نئے انداز میں نظر آئیں گی۔

لندن میں مقیم 45 سالہ  گلوکارہ پانچ نومبرکواپنا نیا ایڈیشن البم ریلیز کریں گی جس میں تین نئے گانے  ‘پن ڈراپ ، سانٹا وزٹس  ایوری ون اور سنومین’ شامل کیئے گئے ہیں، اس میں ٹک ٹاک ٹرینڈ کی طرز پر ‘سنومین ٹک ٹاک ‘بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہالی ووڈ کے پسندیدہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نہیں جوبائیڈن

شیرون اسٹون کو انڈرگارمنٹس اتارنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SIA (@siamusic)

سیا نے  Everyday is Christmas کو نومبر 2017 میں ریلیز کیا تھا جس میں  ‘سانٹا کمنگ فار اس’ شامل تھا تاہم اس میں تین نئے گانوں کی  شمولیت سے اس البم کا ڈیلکس ایڈیشن ریلیز کیا جارہا ہے جس میں گلو کارہ ایک نئے انداز سے نظر آئیں گی ۔

سیا نے اصل میں نومبر 2017 میں ایوری ڈے کرسمس کو ریلیز کیا۔ البم میں سنگل "سانتا کمنگ فار یو” شامل ہے۔اس ماہ کے شروع میں سیا نے شان پال کے ساتھ نیا گانا "ڈائنامائٹ” ریلیز کیا۔ اس جوڑی نے پہلے 2016 کے ہٹ سنگل "سستے تھرل” میں تعاون کیا تھا۔سیا کا تازہ ترین البم، اس کی فلم میوزک کا ساؤنڈ ٹریک فروری میں ریلیز ہوا تھا۔

آسٹریلین گلوکارہ سیا کا پورا نام   Sia Kate Isobelle Furler  ہے جو گلوکارہ، نغمہ نگار، وائس اوور آرٹس کے ساتھ ساتھ ہدایت کار بھی ہیں ، انھوں نے ایڈیلیڈ میں 1990 کی دہائی  ایسڈ جاز بینڈ کرسپ میں بطور گلوکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔انکا پہلا البم  only see کے نام سے ریلیز ہوا تھا۔

متعلقہ تحاریر