نورا فتحی نے 37 گھنٹے مسلسل رقص کرکے پروڈیوسر کو حیران کردیا
نورا کے پاس جان ابراہم کی نئی فلم کے گانے کے لیے صرف 48 گھنٹے تھے، انہوں نے دو دن میں 37 گھنٹوں تک شوٹنگ میں حصہ لیا۔
شدید مصروف شیڈول کے باوجود نورا فاتحی نے جان ابراہم اور ملاپ زویری کی نئی فلم ستیامیو جیاتے 2 کے ایک آئٹم نمبر کُسو کُسو کی شوٹنگ مکمل کرلی۔
نورا کے پاس اس گانے کے لیے صرف 48 گھنٹے تھے، انہوں نے دو دن میں تقریباً 37 گھنٹوں تک شوٹنگ میں حصہ لیا۔
#NoraFatehi dedicated a total of 37 hours in 2 days, working 22 straight on one day and 15 on the other to complete shooting for the the song #KusuKusu. pic.twitter.com/xyox7c1I47
— Filmfare (@filmfare) November 13, 2021
فلم فیئر کے ٹوئٹر ہینڈل نے اسی حوالے سے ٹویٹ کر کے نورا فاتحی کو سراہا ہے کہ انہوں نے ایک دن 22 اور دوسرے دن 15 گھنٹے شوٹنگ کرکے کُسو کُسو گانے کی شوٹنگ مکمل کی۔
یہ بھی پڑھیے
200 کروڑ روپےکا غبن:اداکارا نورا فتیحی اور جیکولین فرنینڈس طلب
نورا فتحی کا کم کارڈیشین اور متھیرا کو چیلنج
سیٹ پر کام کرنے والے اسٹاف نے بتایا کہ مختلف انجریز اور بےپناہ تھکن کے باوجود نورا فاتحی نے شوٹنگ مکمل کی اور کئی ریکارڈز توڑ ڈالے۔
بالی ووڈ میں نورا فاتحی کو رقص کی دیوی تصور کیا جاتا ہے، پہلے یہ اعزاز ملائکہ اروڑا کو حاصل تھا لیکن نورا نے بہت جلد ہی عمدہ پرفارمنسز کے ذریعے شائقین کا دل موہ لیا۔
آج کسی بھی فلم میں نورا فاتحی کا آئٹم نمبر نا ہو تو اسے ادھورا سمجھا جاتا ہے۔
لیکن نورا نے اس کے لیے بہت محنت کی ہے، ان کی اپنے کام سے لگن کا یہ عالم ہے کہ وہ ایک دن میں 22 گھنٹے لگا کر بھی شوٹنگ مکمل کرواتی ہیں۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نورا فاتحی اپنے کام کو لے کر کس قدر سنجیدہ ہیں۔