پرفارمنس کے دوران گلوکارہ نے پرستار کے منہ پر پیشاب کردیا
پرفارمنس کے دوران گلوکارہ نے شکایت کی اس کو باتھ روم جانے کی اشد ضرورت ہے تاہم آرگنائز ر نے کہا کہ اس موقع پر سیٹ سے نہیں جایا جاسکتا ہے

ویلکم ٹو راک ویل فیسٹیول میں پرفارمنس کے دوران پیشاب کےلئے چلتے ہوئےایونٹ سے جانے کی اجازت نہیں ملنے پر گلوکارہ صوفیہ یورسٹا نے پرستار کے منہ پر پیشاب کردیا۔
میوزیکل کونسرٹ ویلکم ٹو راک ویل فیسٹیول کے دوران پرستار اس وقت حیران رہے گئےجب معروف میوزیکل بینڈ "براس اگینسٹ ” کی گلو کارہ صوفیہ یورسٹا نے "ویک اپ” گانا پیش کرتے ہوئے اچانک ایک غیر معمولی عمل کیا ، اور ایک پرستار کے منہ پر پیشاب کردیا۔
We had a great time last night at Welcome to Rockville. Sophia got carried away. That’s not something the rest of us expected, and it’s not something you’ll see again at our shows. Thanks for bringing it last night, Daytona.
— Brass Against (@BrassAgainst) November 13, 2021
پرفارمنس کے دوران گلوکارہ نے شکایت کی اس کو باتھ روم جانے کی اشد ضرورت ہےلیکن آرگنائزر نے کہا کہ اس موقع پر سیٹ سے نہیں جایا جاسکتا ہے تاہم گلوکارہ نے کہا کہ اس کو ہر صورت باتھ روم جانا ہے لیکن آرگنائز ر راضی نہیں ہوا تو اس نے اس کو شو کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا اور ایک پرستار کو اسٹیج پر بلایا اور اس کے منہ پر پیشاب کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
معروف میوزیکل بینڈ کی چالیس سال بعد واپسی
بی ٹی ایس کے لیے دنیا کے بہترین میوزک بینڈ کا اعزاز
واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس کے بعد میوزیکل بینڈ انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ، جاری معافی نامے میں کہا گیا کہ وہ اس افسوسناک واقع پر شرمندہ ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقع نہیں ہوگا ۔