عائزہ خان نے ’نئے ہیئر کٹ‘ کے نام پر ‘وگ’ کا استعمال کیا،مداح کا دعویٰ

کچھ عرصے سے بالوں کو چھوٹے کروانے کا سوچ رہی تھی اور آخر کار آج ان کو چھوٹے کروالیےہیں

عائزہ خان نے سوشل میڈیاپر اپنے لمبے بالوں کو کٹواکر تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انھوں نے اپنے مداحو ں سے پوچھا ہے کہ  وہ نئے ہیئر اسٹائل میں کیسے لگ رہی ہیں ؟۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ  نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر چھوٹے بالوں میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ تو آپ جانتے ہیں کہ مجھے  اپنے کالے لمبے بالوں پر فخر ہے لیکن کچھ عرصے سے ان کو چھوٹے کروانے کا سوچ رہی تھی  اور آخر کار آج ان کو چھوٹے کروالیےہیں!‘

یہ بھی پڑھیے 

اداکارہ عائزہ خان کی سرمد کھوسٹ کی غیرمعمولی صلاحیتوں کی تعریف  

عائزہ خان ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی اداکارہ؟

انہوں نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل کے بارے میں مداحوں سے ان کی رائے مانگی ہے کہ انہیں اداکارہ کا نیا ہیئر اسٹائل کیسا لگا۔ داکارہ کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے ان کے نئے ہیئر کٹ کے بارے میں ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

بعض کا کہنا تھا  آپ لمبے بالوں میں مسحور کن شخصیت  کی مالک لگتی تھیں جبکہ  بعض مداحوں کی رائے ہے کہ عائزہ خان چھوٹے بالوں میں بھی اچھی لگ رہی ہیں تاہم ایک مداح نے انتہائی پراعتماد انداز میں لکھا کہ  عائزہ خان نے  اس تصویر میں "وگ” کا استعمال کیا ہے وہ کبھی بھی اپنے  لمبے بالوں کو نہیں کٹوائیں گی ۔

متعلقہ تحاریر