جنوبی کوریا کے میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس نے تاریخ رقم کردی

بی ٹی ایس امریکن میوزک ایوارڈز میں آرٹسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والا پہلا ایشیائی میوزیکل گروپ بن گیا

جنوبی کوریا کے میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس نے تاریخ رقم کردی ۔بی ٹی ایس نے امریکن میوزک ایوارڈز میں آرٹسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔بی ٹی ایس یہ ایوارڈ جیتنے والا پہلا ایشیائی میوزیکل بینڈ بن گیا۔

جنوبی کوریا کے میوزیکل بینڈبی ٹی ایس  نے امریکا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔لاس اینجلس میں منعقدہ امریکن میوزک ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں بی ٹی ایس  نے کئی ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔

یہ بھی پڑھیے

بی ٹی ایس اور کولڈ پلے کا نیا گانا "مائی یونیورس” ریلیز

بی ٹی ایس اقوام متحدہ کے لیے جنوبی کوریا کے اعزازی سفیر مقرر

جنوبی کورین بینڈ نے امریکن میوزک ایوارڈز میں آرٹسٹ آف دی ایئر کے علاوہ فیورٹ پاپ گروپ کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔ صرف یہی نہیں لاس اینجلس  میں منعقدہ ایوارڈ شو میں فیورٹ پاپ نغمے کا ایوارڈ بھی بی ٹی ایس کے مشہور زمانہ گیت بٹر کے حصے میں آیا۔

پاپ بینڈ بی ٹی ایس نے گزشتہ چند سالوں میں عالمی سطح پر شہرت کے نئے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ ان کی تیار کی گئی میوزک ویڈیوز کو عالمی سطح پر بہت پذیرائی مل رہی ہے۔ ان کے ترتیب دیے گئے نغمے نوجوانواں میں بے حد مقبول ہیں۔

واضح رہے کہ بی ٹی ایس میوزک بینڈ "بینگٹن بوائز” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔  بینڈ 7 لڑکوں پر مشتمل ہے۔ اس بینڈ نےاپنی ابتدا 2010 میں کی تھی اور ان کا پہلا میوزک البم 2013 میں منظر عام پر آیا تھا۔ ان کی زیادہ تر میوزک ویڈیوز سماجی مسائل کے بارے میں پیغامات دیتی ہیں اور یہی ان کی شناخت بھی بن گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر