سوشل میڈیا پر چائے والے کے بعد روٹی والے کے چرچے

دوشیزائیں نوجوان پر دل ہار بیٹھیں ،فلم انڈسٹری جوائن کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

سوشل میڈیا پر چائے والے کے بعد روٹی والے کے چرچے،دوشیزائیں نوجوان پر دل ہار بیٹھیں ،فلم انڈسٹری جوائن کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔ایک لڑکی نے تو  رشتہ بھیجنے کی درخواست ہی کردی۔

صحافی مہوش اعجاز  نے ٹوئٹر پر ایک نوجوان کی ٹک ٹاک وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چائے والے کےبعد اب حاضر ہے روٹی والاجو انٹرنیٹ پر لوگوں کے دل توڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ارشد خان ’چائے والا‘ کے مستقبل کے کیا ارادے ہیں؟

جنوبی کوریا کے میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس نے تاریخ رقم کردی

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روٹی کی دکان کے کیش کاؤنٹر پر جامنی رنگ کے شلوار قمیض میں ملبوس نوجوان مسکراتے ہوئے خریداروں کو روٹیاں دے رہا ہے۔وڈیو پر موجود ایک تبصرے میں ایک خاتون نے لکھا کہ ”اتنے ہینڈسم ہو فلم انڈسٹری جوائن کرلو یا میرے گھر رشتہ بھیج دو یار پلیز “۔

واضح رہے اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے ارشد خان اپنی ایک تصویر اور خوبصورت آنکھوں کی وجہ سے راتوں رات مشہور ہوئے تھے، انہیں ’ارشد چائے والا‘ کا لقب دیا گیا تھا۔

ارشد خان اسلام آباد میں چائے کے اسٹال پر  کام کررہے تھے جہاں ایک مقامی صحافی نے ان کی تصویر کھینچی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔آج ارشد خان کی شہرت کے ڈنکے پاکستان سے نکل کر دیگر ممالک میں بھی بج رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے ارشد خان کو شہرت کی ایسی بلندی پر پہنچایا کہ ڈھابے سے اپنے چائے کے برینڈ کیفے اور اب برطانیہ میں ماسٹر چائے کیفے کے لیے بھی ارشد خان نے باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر