ساتھی اداکاروں کی عثمان مختار کی شادی پر  رقص کرکے مبارکباد

عثمان مختار نے گذشتہ ماہ اکتوبر میں زنیرہ انعام خان سے نکاح کیا تھا جس کے بعد صارفین کی جانب سے مبارکباد دی گئی تھی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’ہم کہاں کے سچے تھے‘سے اپنے کریئر کا آغاز کرتے ہی مشہور ہو جانے والے نوجوان اداکار عثمان مختار ڈراموں کی کامیابی کی ضمانت بنتے جارہے ہیں ، ان کی جاندار اداکاری   نے ان کے مداحوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے۔

گذشتہ روز فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ کی  سوشل میڈیا ویب سائٹ  انسٹاگرام پر  ’’گلیکسی لالی وڈ‘‘ کے اکاؤنٹ سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئ جس میں ساتھی اداکار ان کی شادی کی مبارکباد روایتی پنجابی  فوک گیت  ’’لُڈّی ہے جمالو پا‘‘ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عثمان مختار کی بطور ہدایت کار پہلی شارٹ فلم بینچ ریلیز

مہروز وسیم عثمان مختار کے ہراسگی الزام پر سامنے آگئیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

عثمان مختار نے گذشتہ ماہ اکتوبر میں اپنی دوست زنیرہ انعام خان سے نکاح  کرلیا تھا جس کے بعد  صارفین کی جانب سے انھیں ان کی نئی زندگی کےلئے ڈھیر ساری دعائیں دی گئیں تھیں

واضح رہے  کہ اداکاری میں اپنے جھنڈے گاڑنے کےبعد عثمان مختار نے بطور ہدایت کار اپنی پہلی مختصر دورانیے کی فلم ’’بینچ ‘‘یوٹیوب پر ریلیز کردی۔ علی مراد کی تحریر کردہ 12 منٹ دورانیے کی فلم ‘بینچ’ کے ٹیزر اور پوسٹر 2019 کے آخر میں جاری کیے گئے تھے اور اسے اکتوبر 2020 میں فرانس میں ہونے والے کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹیول (سی آئی آئی ایف ایف) میں بھی دکھایا گیا تھا۔مختصر  دورانیے کی فلم میں اداکار عثمان مختار اور اداکارہ ربیعہ چوہدری کو ایسے  نوجوان جوڑے کے طور پر دکھاگیا ہے جو اپنے تعلقات کے دوراہے پر ہیں ۔فلم کی ابتدا ڈرون شارٹ سے ہوتی ہے جس میں کسی بڑے پارک کے سبزے کو دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر