انوشے اشرف کی کمر میں کس نے ہاتھ ڈالا ؟
ہم ایک پراجیکٹ پر ساتھ کام کررہے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں تمہاری "معشوقہ" ہوں
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ انوشے اشرف نے اپنی کمر پر ہاتھ ڈالنے والے شخص کا نام لئے بغیر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سارا غصہ سوشل میڈیا پرنکال دیا۔
اداکارہ انوشے اشرف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کسی ساتھی اداکار پر شدید غصے کا اظہا رکیا، انھوں نے اس اداکار کا نام لئے بغیر ساراغصہ سوشل میڈیا پر نکالتے ہوئے لکھا کہ ’’محض اس لئے کہ ہم ایک پراجیکٹ پر اچھے انداز میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ میں تمہاری "معشوقہ” ہوں، تم ایونٹ کے دوران میری کمر پر ہاتھ ڈال کر سیلفی نہیں لے سکتے، اس فرق کو سمجھیں کہ ہم ایک ساتھ کام کرتے ہیں ہم دوست نہیں ہیں‘‘۔
Just because we worked well on a project together doesn’t mean I’m now ‘babe’ and you can hold me by the waist to take selfies at events. We’re colleagues, NOT friends. Know the difference. Understand the concept of personal space. #rant
— Anoushey Ashraf (@Anoushey_a) November 29, 2021
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ عشنا شاہ نے پاکستانی خواتین کو خوبصورت ترین قرار دیدیا
انوشے عباسی کو جم سوٹ پہننا مہنگا پڑگیا
انوشے اشرف کی جانب سے کئے گئے طنز پر اداکارہ "عشناشاہ ” نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انوشے اشرف کی حمایت کرتےہوئے کہا ہے کہ مجھے اندازہ ہے کہ انھوں نے یہ طنز کس کے حوالے سے کیا ہے۔
I have a feeling I know exactly who triggered this rant.
— Ushna Shah (@ushnashah) November 29, 2021
واضح رہے کہ انوشے اشرف پاکستانی اداکارہ اور وی جے ہیں، انھوں نے میوزک چینل ایم ٹی وی وی جے کی حیثیت سے اپنے کریئر کا آغاز کیا ۔انھوں نے پی ٹی وی کے لئے سائرا کاظمی کے ڈائرکٹ کردہ ڈرامہ میں سب سے پہلے اداکاری کے جوہر دیکھائے ۔