انوشے اشرف کی کمر میں کس نے ہاتھ ڈالا ؟

ہم ایک پراجیکٹ پر ساتھ کام کررہے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں تمہاری  "معشوقہ" ہوں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ انوشے اشرف نے اپنی کمر پر ہاتھ ڈالنے والے شخص کا نام لئے بغیر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سارا غصہ سوشل میڈیا پرنکال دیا۔

اداکارہ انوشے اشرف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کسی ساتھی اداکار پر شدید غصے کا اظہا رکیا، انھوں نے اس اداکار کا نام لئے بغیر ساراغصہ سوشل میڈیا پر نکالتے ہوئے لکھا کہ ’’محض اس لئے کہ ہم ایک پراجیکٹ پر اچھے انداز میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں اس  کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ میں تمہاری  "معشوقہ” ہوں، تم ایونٹ کے دوران میری کمر پر ہاتھ ڈال  کر سیلفی نہیں لے سکتے، اس فرق کو سمجھیں کہ ہم ایک ساتھ کام کرتے ہیں ہم دوست نہیں ہیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عشنا شاہ نے پاکستانی خواتین کو خوبصورت ترین قرار دیدیا

انوشے عباسی کو جم سوٹ پہننا مہنگا پڑگیا

انوشے اشرف  کی جانب سے  کئے گئے طنز پر اداکارہ "عشناشاہ ” نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انوشے اشرف کی حمایت کرتےہوئے کہا ہے کہ مجھے اندازہ ہے کہ انھوں نے یہ طنز کس کے حوالے سے کیا ہے۔

واضح رہے کہ  انوشے اشرف  پاکستانی اداکارہ اور وی جے ہیں، انھوں نے  میوزک چینل ایم ٹی وی وی جے کی حیثیت سے  اپنے کریئر کا آغاز کیا ۔انھوں نے پی ٹی وی کے لئے سائرا کاظمی کے ڈائرکٹ  کردہ ڈرامہ میں سب سے پہلے اداکاری کے جوہر دیکھائے  ۔

متعلقہ تحاریر