ڈرامہ ’صنف آہن‘ نے ناظرین کے ساتھ اداکاروں کے دل بھی جیت لیے
ڈرامے کی کہانی ان لڑکیوں پرمبنی ہےجن کی فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد زندگی تبدیل ہوجاتی ہے

مہوش اعجاز کا نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بننے والے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ کی پہلی قسط نشر ہونے کےبعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈرامے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ صنف آہن ایک عمدہ تخلیق ہے جو غیرضروری ڈرامائی مواد سے پاک اعلیٰ مزاح اور حساس لمحات پر مبنی ہے۔
گذشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے تعاون سے ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ کی پہلی قسط پیش کی گئی جس کو ناظرین کی جانب سے غیر معمولی پزیرائی حاصل ہوئی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ڈرامہ سیریل صنف آہن کی پہلی جھلک جاری
اداکارہ سجل علی اور کبریٰ خان ‘صنف آہن’ کا حصہ بن گئیں
ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں یمنیٰ زیدی بطور (پشتون فوجی افسر )، سجل علی، سائرہ یوسف، کبریٰ خان اور رمشا خان (پرویش جمال بلوچ فوجی افسر) ، پاوری گرل‘ دنانیر مبین’سیدہ سدرہ‘ نامی کیڈٹ کے روپ میں دکھائی دیں گی جبکہ ڈرامے میں دیگر کئی سینئر اداکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
Love #SinfeAahan’s first ep. It’s quick paced, not needlessly dramatic. Has some gentle humor and sensitive moments. Watch! pic.twitter.com/KtfH3IC894
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) November 28, 2021
ڈرامے کی مرکزی کہانی کبریٰ خان، سجل علی، یمنیٰ زیدی، رمشا خان اور سائرہ یوسف کے گرد گھومتی ہے یہ ایسی لڑکیا ں ہیں جن کا فوج سے کوئی تعلق نہیں ہوتاہم فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ان کی زندگی تبدیل ہوجاتی ہے۔
ڈرامے میں ’مہ جبین مستان‘کا کردار ادا کرنے والی کبریٰ خان نے اپنے ایک انٹر ویو میں ڈرامہ صنف آہن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈرامہ خواتین کو پاک فوج میں بھرتی ہونے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس غیر معمولی کہانی پر مبنی ڈرامے کو کامیاب بنانے کیلئے پوری کاسٹ نے جان توڑ محنت کی ہے ، ہم سب اداکاروں نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔









