ٹوئٹر کے نئے سی ای گلوکارہ او شریاگھوشال کے بچپن کے دوست نکلے
پرانی پوسٹ میں گھوشال نے اپنے مداحوں سے کہا تھا کہ پراگ اگروال کو بھی فالو کریں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) جیک ڈورسی کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کےبعد ٹوئٹر کے چیف ٹیکنیکل آفیسر ہندوستانی نژاد ‘ پراگ اگروال ‘کو کمپنی کے سی ای او کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
ایک دہائی قبل ٹوئٹر میں ملازمت حاصل کرنے والے بھارتی نژاد پراگ اگروال نے عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر جیک ڈورسی کی مسلسل سرپرستی اور دوستی کا شکریہ اداکیا، پراگ اگروال جہاں اپنی بعض پرانی ٹوئٹ کے باعث تنقید کی زد میں وہیں بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف پلے بیک سنگر شریا گھوشال کے ساتھ ان کی بچپن کی دوستی دراصل ان کو خبروں میں رکھنے کا سبب بن رہاہے۔
یہ بھی پڑھیے
شریا گھوشال نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی نوید سنادی
بالی ووڈ نے ملکہ ترنم کے گانے کا ری مکس بنالیا

جی ہاں، آپ نے اسے درست پڑھا! پراگ اگروال اور شریاگھوشال بچپن سے ہی دوست ہیں اس بات کا ثبوت ان دونوں کے درمیان ٹوئٹر ایکسچینج ہیں جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں ، ٹوئٹر کے سی ای او کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر شریا گھوشال کی جانب سے پراگ اگروال کو مبارکباد دی گئی ، اپنے ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ تم کو بہت مبارک ہو ہمیں تم پر فخر ہے یہ ہمارے لیئے بہت خوشی کا دن ہے جس کا ہم جشن منارہے ہیں۔
پراگ اگروال کے لئے گلوکار کے ٹویٹ کے فوراً بعد، مداحوں نے شریا گھوشال اور پراگ اگروال کی پرانی تصاویر اور گفتگو کے اسکرین شاٹس کے ساتھ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کو بھر دیا۔ پرانے ٹویٹس میں سے ایک میں گھوشال نے اگروال کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی تھی۔ جب کہ ایک اور پرانی پوسٹ میں گھوشال نے انھیں اپنے "بچپن کا دوست” قرار دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے کہا تھا کہ وہ انھیں بھی فالو کریں۔









