عالیہ بھٹ کے لہنگے کو لات مارنا رنبیر کو مہنگا پڑگیا
ر رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کے لہنگے کو کو پیر سے نیچے کیا جس پر مداح مشتعل ہوگئے

سوشل میڈیا پر اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس کی باعث رنبیر کپور مداحوں کی سخت تنقید میں ہیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور اداکار رنبیر کپور کی ایک ویڈیو سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دونوں ممبئی میں دیوالی کے موقع پر اکٹھے دیکھے جاتے ہیں ، ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے گہرے نیلے نگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ رنبیر کپور نے بھی نیلے رنگ کا کرتا شلوار پہنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ عالیہ بھٹ ہندو مذہبی رسم کے خلاف
عالیہ بھٹ کی پاکستانی ریپر کی تعریف
View this post on Instagram
ویڈیو میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ بھٹ کسی ہوٹل یہ گھر کی تقریب میں ہیں جہاں وہ سیڑیوں سے نیچے کی جانب جانے لگتی ہیں تو ان کا لہنگا جو زرا لمبا تھا وہ سیڑیوں کے ساتھ لگتا ہے جس پراداکار رنبیر کپور نے ان کے لہنگے کو پیر سے نیچے کردیا۔
مداحوں کو رنبیر کپور کے جس عمل نے تنقید کا نشانہ بنایا وہ ان کا وہ پیر تھا جو ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا تھا ، مداحوں کا کہنا تھا کہ ایسے عمل سے رنبیر نے عورت کی عز ت کو پامال کیا ہے رنبیر کو پیر سے لہنگے کو درست کرنے کے بجائے ہاتھ سے درست کرنا چاہئے تھا یا عالیہ بھٹ کو بتانا چاہئے تھا ۔
عالیہ بھٹ کے ایک جذباتی مداح نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ عالیہ بھٹ کو رنبیر کے ساتھ اپنی شادی کو ہی منسوخ کردینا چاہئے کیوں کہ ان کو نہیں معلوم کہ عورت کی عزت کیسے کی جاتی ہے ۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ رنبیر نے عالیہ کے ساتھ اپنے رشتے کو عزت نہیں دی کسی خاتون کے لباس کے ساتھ ایسا تضحیک آمیز سلوک نہیں ہونا چاہئے خاص طورپر جب وہ خاتون آپ کی مستقبل کی شریک حیات ہو، رنبیر کپور نے جو عمل کیا اس سے ظاہر ہے کہ وہ عالیہ کی عزت نہیں کرتے ۔









