پی آئی اے پر پابندی لگا دینی چاہیے، زارا نور عباس خفا ہوگئیں
اسلام آباد سے کراچی آنے والے قومی ایئرلائن کے طیارے نے دو بار اڑان بھری، تکنیکی خرابی کی وجہ سے لینڈ کرنا پڑا۔
خوبرو اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے انسٹاگرام اسٹیٹس میں پی آئی اے طیارے کو پیش آنے والی تکنیکی خرابی پر بہت خفگی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے کراچی روانہ ہونے والی پی آئی اے کی فلائٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی، 148 میں سے صرف 6 مسافروں نے طیارے میں سفر کیا، کیا اس ایئرلائن پر پابندی ہی نہیں لگ جانی چاہیے؟
View this post on Instagram
پی آئی اے کی ناقص کارکردگی پر زارا نور عباس بہت زیادہ فکرمند ہیں لیکن ایئرلائن میں رونما ہونے والے نت نئے مسائل نے اس کی پہچان ہی ایسی بنا دی ہے کہ اس میں سفر کرنے والے مسافر خوفزدہ رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
چڑیلز کا سیزن 2 جلد ریلیز ہوگا، ثروت گیلانی نے بتادیا
طوبیٰ عامر کا نیا ڈرامہ سیریل شروع ہوگیا
چند روز قبل اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز نے اڑان بھری تو پائلٹ نے تکنیکی خرابی کہہ کر طیارہ لینڈ کر دیا، ایک سے ڈیڑھ گھنٹے مستقل تکنیکی ٹیم کام کرتی رہی اور بعد ازاں طیارے نے دوبارہ اڑان بھری۔
لیکن اب کی بار بھی پائلٹ نے طیارہ واپس اتار لیا، مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس پرواز سے جانا ہی نہیں ہے اور جہاز کے دروازے کھلوا کر باہر نکل آئے۔
صرف چند مسافروں نے (جن کی تعداد کہیں 6 کہیں 17 بتائی جا رہی ہے) اس جہاز سے سفر کیا اور کراچی پہنچے۔
کچھ عرصہ پہلے تک تو اس بات کا رونا تھا کہ پی آئی اے کا منافع کم ہے، ملازمین زیادہ ہیں، کرپشن ہے، نئے نئے اسکینڈلز سامنے آ رہے تھے۔
اب معاملہ یہ ہے کہ مسافروں کی دعا ہوتی ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ خیر و عافیت سے زمین پر اتر جائے، نہ کسی کو کرپشن سے سروکار ہے نا ہی پی ائی اے کے منافع سے۔