کبریٰ خان نے ناقد کا قبلہ درست کردیا

ڈرامہ پھر سے دیکھ لیں اور رونے کیلئے اس بار پہلے سے ٹیشو لے کر بیٹھئے گا، اداکارہ کبریٰ خان نے تنقید کرنے والے ایک پرستار کو مضحکہ خیز جواب دیدیا

نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں مشعال کا کردار ادا کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تنقید کرنے والے ایک ناقد کو لاجواب کردیا۔

ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ اداکارہ کبریٰ خان ایک اسین میں گلے لگ کر روئی تھیں جس کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئی۔

یہ بھی پرھیئے

اس تصویر پر ایک پرستار کی جانب سے ازرائے مذاق کہا گیا کہ پہلے بتادیا ہوتا تو میں ٹیشو لے کر بیٹھتا۔

جس پر اداکارہ کبریٰ خان نے بھی مضحکہ خیز جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ ایک مرتبہ پھر سے دیکھ لیں اور رونے کیلئے اس بار پہلے سے ٹیشو کا بندوبست کرلیجئے گا۔

اداکارہ کبریٰ خان کے جواب کو دوسرے پرستاروں نے بھی سراہا جبکہ ایک پرستار نے لکھا کہ اس مرتبہ ٹیشو کی نہیں ایمبولینس کی ضرورت پڑے گی۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں اداکارہ ماہرہ خان اور اداکارہ کبریٰ خان کی اداکاری کو خوب پذیرائی بھی ملی ہے۔

متعلقہ تحاریر