نوبیاہتا اریبہ حبیب کے شوہر کس بھارتی اداکار سے مشابہہ نکلے؟

نوبیاہتا اریبہ حبیب  کے شوہر کو ان کی مداح نے بھارتی اداکار رام کپور سے مشابہہ قرار دے دیا۔اداکارہ اریبہ حبیب گزشتہ روزسعدین شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی۔

اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر اپنے انسٹاگرام پیچ پر شیئر کیں۔اداکارہ نے سب سے پہلے اپنے نکاح کا دعوت نامہ شیئر کیا جس پر سورۃ النبا کی 8ویں آیت درج تھی  جس کاترجمہ ہے اورہم نے تمہیں جوڑیوں میں پیدا کیا۔ اس کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ مختلف تصاویر مداحوں سے شیئرکیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران اشرف اورامرخان”دم مستم”میں جلوہ گر ہوں گے

نیا سال:ماہرہ خان نے نوعمری کی ویڈیوز شیئر کردی

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)

اداکارہ اریبہ حبیب نے نکاح کے موقع پر روایتی سرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کیا جن کے ساتھ سبز رنگ کے زیورات  نے انہیں سراپے اور بھی دیدہ زیب بنادیا۔اریبہ حبیب کے شوہر سعدین شیخ نے گہرے نیلے رنگ کی شلوار قمیص اور واسکٹ پہن رکھی تھی۔ دلہن نےاپنے ہاتھوں پر امام ضامن بھی باندھ رکھا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Areeba Ki Shaadi (@areeba_ki_shaadi)

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے نوبیاہتا جوڑی  کو پسند کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ کچھ ٹرولز نے شوہر کے انتخاب پر اریبہ حبیب کو ٹرولنگ کا نشانہ بھی بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)

سوشل میڈیا پر اس تقریب کی ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سعدین شیخ کو نکاح کے بعد اریبا حبیب کے چہرے کا بوسہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس وڈیو کو ٹرولز نے خاص طور پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ یوں سرعام میں بوس و کنار ہماری تہذیب کے خلاف ہے تاہم صارفین کی بڑی تعداد نے نوبیاہتا جوڑی کا یہ کہہ کردفاع کیا کہ وہ دونوں میاں بیوی ہیں تو چہرہ کا بوسہ لینے میں کوئی برا ئی نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

 

سوشل میڈیا صارفین  اریبا حبیب کے شوہر کی شکل میں دوسروں کی مشابہت بھی تلاش کرتے رہے۔ایک خاتون صارف نے تو سعدین شیخ کو بھارتی اداکاررام کپور سے تشبیہ دے ڈالی۔واضح رہے کہ اداکار رام کپور معروف بھارتی اداکار ہیں جو متعدد ٹی وی سیریلز کے علاوہ فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر