نوازشریف کس چیز کے اہل ہوگئے؟اداکار ہارون شاہد نے بتادیا
اداکار ہارون شاہد نے پنجاب حکومت کی جانب سے صحت انصاف پروگرام کے اجرا کے موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف کو طنز کا نشانہ بناڈالا۔
اداکار ہارون شاہد نے پنجاب میں صحت انصاف پروگرام کے اجرا کے موقع پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ صحت انصاف پروگرام وہ واحد چیز ہے جس کے لیے میاں صاحب اہل قرار پائے ہیں اور وہ ہے صحت انصاف پروگرام۔اداکار ہارون شاہد نے میاں صاحب کے مداحوں کو مبارکباد بھی دی۔
یہ بھی پڑھیے
وزیر صحت پنجاب کا نواز شریف فیملی کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان
پاکستان میں کرونا ویکسین کی بلیک مارکیٹ کا انکشاف
The only thing Mian Saab is ‘Ehl’ for is the Sehat Insaf program. Congratulations to all his followers 👏🏼👏🏼👏🏼
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) January 2, 2022
اداکارہارون شاہد کا ٹوئٹ تحریک انصاف کے حامیوں کو خوب پسند آیا اور کئی صارفین نے ہیلپ لائن 8500 پر میسیج کرکے میاں نوازشریف کے صحت انصاف پروگرام کیلیے اہل ہونے کی تصدیق بھی کردی.
Yes he is… 🤭 pic.twitter.com/J2Qw08cwk9
— Adil Khan (@Justking01) January 2, 2022
واضح رہے کہ ہفتے کو وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف پروگرام کا اجرا کیا تھا جبکہ گزشتہ روز صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد نے بھی نوازشریف فیملی کو صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیاتھا۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ خاندان کے صرف سربراہ کو صحت انصاف کارڈ ملے گا، جو پورے خاندان کا احاطہ کرے گا۔ یاسمین راشد نے خاندان کے سربراہان پر زور دیا تھا کہ وہ ہیلتھ انشورنس سے فائدہ اٹھانے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں خود کو رجسٹرڈ کرائیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کے تمام طبی سہولیات ان ڈور میسر ہوں گی جن میں بڑی بیماریوں کا علاج بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ سے متعلق تمام تفصیلات مخصوص موبائل ایپلیکیشن پر دستیاب ہیں۔لاہور ڈویژن میں تقریباً 133 سرکاری اور نجی اسپتال ہیلتھ کارڈ پینل پر ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد وزیر صحت پنجاب کے مطابق نیا پاکستان ہیلتھ پروگرام سے پنجاب کے 30 ملین خاندان مستفید ہوں گے۔ ہر خاندان ایک سال میں کسی بھی نجی یا سرکاری اسپتال سے 10 لاکھ روپے تک کا علاج کروا سکے گا۔