دنانیر مبین کو سالگرہ پر ایسا کون سا تحفہ ملا کہ روپڑیں ؟

پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ دنانیر مبین کو سالگرہ پر ایسا تحفہ ملا جسے دیکھ کر وہ خوشی سے روپڑیں۔

دنیانیر مبین  نے اپنی سالگرہ پر ملنے والے کتے کو بہترین تحفہ قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

دنانیر مبین سوشل میڈیا انفلوئنسر ہی نہیں اچھی گلوکارہ بھی ہیں

کیا پاکستانی دنانیر کی ‘پاوری’ انڈیا میں ختم ہوگئی ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

اداکارہ نے  انسٹاگرام ہینڈل پراپنی  سالگرہ  پر تحفے میں ملنے والے کتے کی  تصاویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام میں لکھا کہ اب تک سالگرہ پر ملنے والا بہترین تحفہ۔ میرا خوبصورت سنہری شیرو۔اداکارہ نے لکھا کہ وہ خوشی سے رو رہی ہیں۔

ایک تصویرمیں دنانیر مبین اپنے کتے  کو گلے  سے لگا رکھا جبکہ ان کے گالوں پر آنسو بہتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔ایک اور تصویر میں کتے کو دنانیر کی گود میں آرام کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دنا نیر مبین کی پوسٹ  پر اداکارہ یمنیٰ زیدی اور یشمیٰ گل نے بھی کمنٹس کرکےخوشی کا اظہار کیا۔اداکارہ  یشمیٰ گل نے  ڈاگ فیملی کا حصہ بننے پر دنانیر مبین کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ تحاریر